BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 08 July, 2004, 18:02 GMT 23:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پنجاب اسمبلی کا نیا ہال اور نیا ہاسٹل

پنجاب اسمبلی
پنجاب اسمبلی کی یہ عمارت تقریباً سوا سو سال پرانی ہے
پنجاب میں صوبائی اسمبلی میں ارکان کی تعداد زیادہ ہوجانے کے پیش نظر اسمبلی کی تقریبا سوا سو سال پرانی عمارت کے بجائے ایک نیا اسمبلی ہال تعمیر کیا جائے گا۔

پنجاب اسمبلی کی ہاؤس کمیٹی نے نئے اسمبلی ہال اور نئے اسمبلی ہاسٹل کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے جبکہ حکومت پنجاب نے اس کے لیے پچاس کروڑ روپے کے فنڈز مختص کردیے ہیں۔

آج پنجاب اسمبلی کے کمیٹی روم میں ہاؤس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اور رکن اسمبلی اور کمیٹی کے چیئرمین رائے رب نواز نے صحافیوں کو بتایا کے نئے ہال میں پانچ سو ارکان کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی اور اس کے ساتھ وزراء اور اسپیکر وغیرہ کے چیمبر بھی بنائے جائیں گے۔

اس وقت صوبائی اسمبلی کے ارکان کی تعداد تین سو اکہتر ہے جبکہ سنہ دو ہزار دو کے انتخابات سے پہلے دو سو چالیس تھی۔ اس وقت کئی ارکان ہال میں گنجائش نہ ہونے کے باعث مہمانوں کی گیلریوں میں بیٹھتے ہیں جنھیں ایوان کا حصہ قرار دے دیاگیا ہے۔

چیئرمین ہاؤس کمیٹی نے بتایا کہ اسمبلی کے سامنے بنائے گئے نئے ایم پی اے ہوسٹل کے ساتھ چالیس مزید کمروں کا اضافہ کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے اسمبلی ہال کے لیے پچیس کروڑ روپے اور نئے ہاسٹل کے لیے بھی پچیس کروڑ روپے مختص کردیے ہیں۔

اسمبلی کے اسٹاف کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ اسمبلی کی پرانی عمارت کو سیکریٹیریٹ میں تبدیل کرنے کی تجویز ہے اور نئی عمارت اس کے عقب میں سبزہ زار پر تعمیر کی جائے گی۔تاہم سرکاری طور پر ابھی اس بات کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

اس سال کے مالی بجٹ میں نئے اسمبلی ہال اور ہاسٹل کی تعمیر کے لیے کوئی منصوبہ ترقیاتی پروگرام میں شامل نہیں تھا جس پر حزب مخالف کے نکتہ اعتراض پر وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا تھا کہ نیا اسمبلی ہال اسی سال تعمیر ہوگا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد