BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 25 May, 2004, 23:14 GMT 04:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مشرف کی سونیا کو دورۂ پاکستان کی دعوت
سونیا گاندھی
سونیا کے بچے پاکستان سے بڑے متاثر ہیں
پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف نے بھارت میں برسرِ اقتدار کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی کو پاکستان آنے کی دعوت دی ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر مشرف نے سونیا گاندھی کو انتخابات جیتنے پر مبارکباد دی اور انہیں امن کی خاطر پاکستان کے عزم کا یقین دلایا۔

بھارت کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نوتیج سرنا کے مطابق پاکستان کے صدر نے سونیا گاندھی سے کہا کہ وہ مذاکرات کے عمل کی حمایت کریں۔

پاکستان کے وزیرِ اطلاعات اور حکومت کے ترجمان شیخ رشید احمد نے بی بی سی کو بتایا کہ صدر پاکستان نے بات چیت کے دوران سونیا گاندھی سے کہا دونوں ملکوں کا مستقبل امن کے ساتھ وابسطہ ہے اور انہیں امن کے قیام کو آگے لے کر چلنا ہے۔ سونیا گاندھی نے صدر کو یقین دلایا کہ وہ امن مذاکرات جاری رکھیں گی اور دونوں ملک امن اور شانتی سے ہی اپنے مسائل حل کریں گے۔

ترجمان کے مطابق سونیا گاندھی نے صدرِ پاکستان سے کہا کہ ان کے بچوں کو پاکستان کے دورے کے دوران بہت پذیرائی ملی اور وہ اس سے بہت متاثر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ وقت ملنے پر پاکستان ضرور آئیں گی۔

ترجمان نے کہا کہ سونیا کب آئیں گی یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہو گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد