قصوری کی نٹور سنگھ سے بات چیت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے وزیر خارجہ خورشید قصوری نے اپنے بھارتی ہم منصب نٹور لعل سنگھ سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔ یہ گفتگو تقریباً سات منٹ جاری رہی۔ بھارت کی وزارت خارجہ کے ترجمان نوتیج سرنا نے بتایا کہ دونوں وزراء نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ پاک بھارت تعلقات کی بہتری کو نہ صرف جاری رکھا جائے گا بلکہ اس عمل کو تیز تر کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ دونوں کا خیال تھا کہ پاکستان اور بھارت کے عوام تعلقات میں بہتری کے خواہشمند ہیں۔ اس سے قبل اتوار کو ٹیلیفون پر من موہن سنگھ نے صدر مشرف سے بات کرتے ہوئے یقین دلایا تھا کہ بھارت امن کے عمل کو جاری رکھے گا۔ جوہری پروگرام کے بارے میں طے شدہ پاک بھارت مذاکرات، نئی حکومت نے کچھ وقت کے لیے موخر کردیے ہیں۔ یہ مذاکرات اس ہفتہ دہلی میں ہونے تھے۔ بھارتی ترجمان نے کہا ہے کہ مذاکرات کے لیے نئی تاریخیں بعد میں طے کی جائیں گی۔ ایک اور پیش رفت میں بھارت کے نئے وزیر خارجہ نے بھارتی سفارتکاروں کا ایک دو روزہ اجلاس طلب کیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||