مذاکرات میں وسیع تر مفاہمت پر اتفاق | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اور ہندوستان مستقبل کے امن مذکرات کےلئے ایک وسیع تر مفاہمت پر متفق ہوگئے ہیں۔ یہ بات پاکستان اور ہندوستان کے حکام کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے دوسرے دور کے بعد سامنے آئی ہے۔ پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے مطابق اس سلسلے میں باقاعدہ طور پر ایک سمجھوتہ بدھ کے روز دونوں ملکوں کے خارجہ سیکریٹریز کے درمیان ایک ملاقات میں طے پائے گا۔اس ملاقات کے لئے ہندوستان کے خارجہ سیکریٹری ششانک اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ اسلام آباد میں جاری مذاکرات کا مقصد جو نچلی سطح کے حکام کے درمیان ہورہے ہیں، مستقبل میں اعلیٰ حکام کے درمیان بات چیت کا رستہ ہموار کرنے کی ایک کوشش ہے۔ منگل کے روز ہونے والے مذاکرات کے دوران میں بھی دونوں ممالک نے اہم امور پر بات چیت کی جبکہ ایک اور پیش رفت میں ہندوستان نے ایسے چار پاکستانیوں کو رہا کر دیا جو پنجاب کی سرحد سے ہندوستان میں داخل ہوگئے تھے اور وہاں کی جیلوں میں قید تھے۔ اسلام آباد میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی بات چیت کا سلسلہ ایک سست عمل ہے جبکہ پاکستانی حکام کے مطابق کسی مثبت نتیجہ پر پہنچنے کا یہ اچھا موقع ہے۔ منگل ہی کو بھارت کے سیکریٹری خارجہ بھی پاکستان پہنچ رہے ہیں جہاں ہونے والے مذاکرات میں دونوں طرف سے نسبتاً اعلیٰ سطح کے اہلکار بات چیت میں شریک ہوں گے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان گزشتہ تین برس کے دوران منعقد ہونے والے یہ پہلے مذاکرات ہیں۔ پیر اور منگل کے مذاکرات کے بعد بدھ کو خارجہ سیکریٹری کی سطح پر بات چیت ہو گی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||