BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 10 February, 2004, 11:30 GMT 16:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ثبوت تاخیر سے مہیا کئے گئے‘
مشرف
اگر پہلے ثبوت مہیا کر دیئے جاتے تو بہت سی چیزوں کو روکا جا سکتا تھا: مشرف
صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ انہیں تین سال سے یہ شبہ تھا کہ پاکستان کے جوہری سائنسداں جوہری ٹیکنالوجی دوسرے ملکوں کوفرام کر رہے ہیں لیکن اس ضمن میں امریکہ نے انہیں کوئی ثبوت مہیا نہیں کیا۔

امریکہ کے ایک اخبار نیویارک ٹائمز سے ایک طویل انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ واشنگٹن کی طرف سے انہیں اکتوبر دو ہزار تین میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ملوث ہونے کے بارے میں ثبوت پیش کئے گئے ۔

انہوں نے کہا اگر واشنگٹن کو اس سلسلے میں پہلے سے علم تھا تو انہیں پہلے ہی بتادینا چاہیے تھا تاکہ بہت سے واقعات رونما ہی نہ ہوتے۔

صدر مشرف نے کہا کہ انہیں کافی عرصے سے ایسے اشارے مل رہے تھے کہ ڈاکٹر خان دوسرے ملکوں کو جوہری ٹیکنالوجی فراہم کررہے ہیں اور ان کی حرکات بھی مشکوک ہیں لیکن ممکنہ سیاسی ردِ عمل کے پیش نظر انہوں نے ڈاکٹر قدیر کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بہت ہی حساس مسئلہ تھا اور وہ ایک ایسے شخص سے تفتیش نہیں کر سکتے تھے جس کو قومی ہیرو کی حیثیت حاصل تھی اور جو کہ کوئی عام مجرم نہیں ہے۔

واشنگٹن میں بش انتظامیہ کے ایک اعلی اہکار نے یہ اعتراف کیا کہ گزشتہ سال اکتوبر تک صدر مشرف کو ڈاکٹر خان کے بارے میں معلومات اور ثبوت مہیا نہیں کئے گئے تھے۔

صدر مشرف نے کہا کہ انہوں نے اقتدار سنبھالنے کے بعد ڈاکٹر خان کو خان ریسرچ لیبارٹری سے علیحدہ ہونے پر مجبور کیا تاکہ ان کو مزید ٹیکنالوجی دوسرے ملکوں کو منتقل کرنے سے روکا جا سکے۔

صدر مشرف نے پہلی دفعہ اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ڈاکٹر خان کو ان کی مشکوک حرکات کی وجہ سے خان ریسرچ لیبارٹری سے علیحدہ کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ انہوں نے جوہری پھلاؤ کو روکنے کی کوشش کی۔

امریکی حکام کے مطابق عالمی سطح پر جوہری ہتھیاروں کا غیر قانونی کاروبار ڈاکٹر خان کو خان ریسرچ لیبارٹری سے علیحدہ کئے جانے کے ڈھائی سال بعد تک جاری رہا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد