’صحافیوں کے تحفظ کے لیے صوبائی حکومتوں سے مشاورت کر رہے ہیں‘

چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ سنہ 2013 کے مقابلے میں کراچی اور کوئٹہ سمیت بلوچستان میں حالات اب پہلے سے بہت بہتر ہیں

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنچوہدری نثار علی خان نے کہا کہ سنہ 2013 کے مقابلے میں کراچی اور کوئٹہ سمیت بلوچستان میں حالات اب پہلے سے بہت بہتر ہیں

پاکستان کے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ کراچی میں شدت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن سے شہر میں حالات بہتر ہو رہے ہیں اور آئندہ کچھ دونوں میں کراچی آپریشن میں تیزی آئی گی۔ انھوں نے کہا کہ ملک بھر میں صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے وفاقی حکومت صوبائی حکومت سے مشاورت کر رہی ہے۔

سنیچر میں واہ کینٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ کراچی کے حالات آپریشن کا تقاضہ کر رہے تھے جس کے بعد تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے آپریشن شروع کیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ آپریشن کے بعد حالات میں بہت بہتری آئی ہے اور اگر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو آپریشن کے حوالے سے خدشات ہیں تو حکومت اُس کے ازالے کے لیے تیار ہے۔

حالات اب اتنے برے نہیں ہیں لیکن صحافی ابھی بھی نشانہ بن رہے ہیں: چوہدری نثار علی خان

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنحالات اب اتنے برے نہیں ہیں لیکن صحافی ابھی بھی نشانہ بن رہے ہیں: چوہدری نثار علی خان

کراچی میں صحافیوں کو نشانہ بنانا کے حوالے سے وزیر داخلہ نے کہا کہ ماضی میں کراچی میں صحافیوں کو مارا جا رہا تھا اور اُن کے مقدمات کا بھی کوئی پرسانِ حال نہیں تھا۔

انھوں نے کہا کہ ’ہم نے مقدمات کو منتطقی انجام تک پہنچایا ہے۔ حالات اب اتنے برے نہیں ہیں لیکن صحافی ابھی بھی نشانہ بن رہے ہیں اور انھیں تحفظ فراہم کرنے کے لیے حکومت صوبائی حکومت سے مشاورت کر رہی ہے۔‘

چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ سنہ 2013 کے مقابلے میں کراچی اور کوئٹہ سمیت بلوچستان میں حالات اب پہلے سے بہت بہتر ہیں۔

سابق وزیر ڈاکٹر عاصم کی رینجرز میں تحویل اور نیب میں اُن کے خلاف ہونے والی تحقیقات کے حوالے سے وزیر داخلہ نے کہا کہ ’اس مقدمے میں تمام کارروائی قانون کے مطابق ہو گی۔