سبین محمود کا T2F ٹیولپ ایوارڈ کے لیے نامزد

سبین کو کراچی میں قتل کر گیا تھا

،تصویر کا ذریعہwhite star

،تصویر کا کیپشنسبین کو کراچی میں قتل کر گیا تھا

مقتول سماجی ورکر سبین محمود کی جانب سے پاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں قائم کیے جانے والے دی سیکنڈ فلور (T2f) نامی گوشۂ گفتگو کو ہالینڈ کے انسانی حقوق کے ایوارڈ ’ٹیولپ‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

واضع رہے کہ سالانہ انسانی حقوق کا ٹیولپ ایوارڈ ان افراد یا اداروں کو دیا جاتا ہے مختلف طریقوں سے دنیا بھر میں انسانی حقوق کے فروغ کے لیے کام کرتے ہیں۔

یہ ایوارڈ ہر سال ہالینڈ کی وزارتِ خاجہ کی جانب سے دیا جاتا ہے اور اس کے ساتھ جیتنے والے کو ایک لاکھ یورو بھی ملتے ہیں تاکہ وہ انسانی حقوق کے فروغ کے لیے مزید کام کر سکیں۔

اس ایوارڈ کا فیصلہ عوامی ووٹنگ کے ذریعے کیے جاتا ہے۔ اس سال کے ایوارڈ کے لیے 9 ستمبر کو ووٹنگ کا آغاز ہوا تھا اور یہ سلسلہ 16 ستمبر تک جاری رہے گا۔

سبین محمود کی این جی او کے علاوہ 30 دیگر اداروں کو عوامی ووٹنگ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سبین نے T2F سنہ 2007 میں کھولا تھا اور یہ سماجی تبدیلی کے خواہش مند افراد کو اپنے خیالات کا آزادانہ طریقے سے اظہار کرنے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

اس میں ایک کافی ہاؤس، کتابوں کی دکان، اور نمائشی گیلری بھی ہے۔

<link type="page"><caption> ٹیولپ ایوارڈ کے لیے ووٹنگ کا لنک </caption><url href="https://vote.humanrightstulip.nl/peaceniche-the-second-floor" platform="highweb"/></link>