والدین کا موقف مسترد، انجلی شوہر کے حوالے

- مصنف, ریاض سہیل
- عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی
سندھ ہائی کورٹ نے جبری مذہب کی تبدیلی اور شادی کے مقدمے کی مرکزی کردار انجلی میگھواڑ عرف سلمیٰ کو اپنے شوہر کے ساتھ زندگی گزارنے کی اجازت دے دی ہے۔
ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے انجلی کے والدین نے اپنی بیٹی کے مذہب کی جبری تبدیلی اور شادی کروانے کا الزام عائد کیا تھا۔
<link type="page"><caption> کم عمر ہندو بچی کو مسلمان کرا کے شادی کرانے پر احتجاج</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2014/11/141105_sindh_hindu_forced_conversion_rk" platform="highweb"/></link>
سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس صادق حسین بھٹی پر مشتمل ڈویزن بینچ میں بدھ کو مقدمے کی سماعت پر عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ لڑکی کو شیلٹر ہوم سے پیش نہیں کیا گیا ہے، جس پر عدالت نے شیلٹر ہوم انتظامیہ کو فوری لڑکی کو پیش کرنے کی ہدایت جاری کی۔
عدالت نے انجلی عرف سلمیٰ کو آدھا گھنٹہ والدین اور آدھا گھنٹہ ریاض سیال کے ساتھ ملاقات کروانے کا حکم جاری کیا اور بعد میں لڑکی کو مزید ایک گھنٹہ سوچنے کی مہلت دی۔
انجلی نے وکلا کی موجودگی میں بیان ریکارڈ کراتے ہوئے بتایا کہ ان کی عمر اٹھارہ سال ہے اور انہوں نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا اور ریاض سیال سے بیاہ رچایا ہے، اب وہ شوہر کے ساتھ ہی رہنا چاہتی ہیں۔
عدالت نے ریاض سیال سے معلوم کیا کہ کیا ان کے پاس رہائش اور سیکیورٹی کا انتظام ہے، جس کے جواب میں ریاض سیال نے بتایا کہ ان کے پاس دونوں سہولیات دستیاب ہیں فی االحال وہ کراچی میں ہی رہیں گے۔
اس پر عدالت نے لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی اور حکم جاری کیا کہ ریاض سیال پر دائر اغوا کا مقدمہ خارج کیا جائے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
انجلی عرف سلمیٰ کے والد کندن لال کا کہنا تھا کہ فیصلے سے انہیں مایوسی ہوئی ہے اور سرٹیفیکیٹ کے مطابق لڑکی کی عمر بارہ سال ہے لیکن جعلسازی کرکے اس کی عمر اٹھارہ سال ظاہر کی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’ہم غریب ہیں اور اتنی طاقت نہیں کہ اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلینج کرسکیں۔‘
یاد رہے کہ ڈھرکی سے تعلق رکھنے والی انجلی کے والدین نے انسانی حقوق کی تنظیموں کی مدد سے یہ درخواست کی تھی، جس میں موقف اختیار کیا تھا کہ لڑکی کو اغوا کر کے اس کا مذہب تبدیل کیا گیا ہے۔







