طالبان کی جانب سے مثبت نتائج کے لیے پر امید ہیں: نواز شریف

،تصویر کا ذریعہAFP
پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ وہ امن مذاکرات کے سلسلے میں طالبان کی جانب سے مثبت نتائج کے لیے پر امید ہیں۔
<link type="page"><caption> ’یہ کہہ کر جان نہیں چھڑا سکتے کہ یہ ریاستی یا غیر ریاستی عناصر ہیں‘</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2014/02/140208_nawaz_satisfied_peace_talks_rwa.shtml" platform="highweb"/></link>
<link type="page"><caption> ’طالبان کی جانب سے حوصلہ افزا جواب آیا ہے‘</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2014/02/140210_taliban_no_conditions_tim.shtml" platform="highweb"/></link>
یہ بات انہوں نےترکی کے دارالحکومت انقرہ میں صحافیوں سے بات چیت میں کہی۔
وزیرِ اعظم نواز شریف اپنے تین روزہ دورے پر ترکی پہنچے ہیں جہاں وہ افغانستان، پاکستان اور ترکی کے درمیان ہونے والے آٹھویں تین ملکی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
سرکاری خبر رساں ایجنس اے پی پی کی مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے حکومتی کمیٹی کے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے پیش رفت اطمینان بخش ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کےلیے فوج کی حمایت حاصل ہے۔
اے پی پی کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ ’طالبان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ حالیہ دنوں میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیں گے۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
انقرہ پہنچنے کے بعد ترک صدر عبداﷲ گل نے بدھ کو صدارتی محل میں پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔اس عشائیے میں افغان صدر حامد کرزئی نے بھی شرکت کی۔
ترکی پاکستان اور افغانستان کی اس سہ فریقی کانفرنس کا مقصد افغانستان میں امن واستحکام کے فروغ کے لیے تینوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحِی سیاسی مذاکرات، سیکورٹی تعاون اور ترقی کے لیے اشتراک بڑھانا ہے۔
وزیر اعظم محمد نواز شریف کی نے کہا کہ افغانستان میں استحکام اور جمہوریت پاکستان کے امن کے لیے بہت ضروری ہے۔







