آواران میں ایف سی اہلکاروں پر حملہ، تین ہلاک

ایف سی پر حملے میں دیسی ساختہ بم استعمال کیا گیا

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

،تصویر کا کیپشنایف سی پر حملے میں دیسی ساختہ بم استعمال کیا گیا
    • مصنف, محمد کاظم
    • عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کوئٹہ

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع آوران میں ایف سی اہلکاروں کے قافلے پر حملے میں کم سے کم تین اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ہیں۔

ایف سی ذرائع کے مطابق حملہ جھاؤ کے علاقے میں اس وقت ہوا جو ایف سی کی گاڑیاں وہاں سے گذر رہی تھی۔

حملے میں دیسی ساختہ ریموٹ کنڑول بم کا استعمال کیا گیا۔

<link type="page"><caption> جگہ جگہ ایف سی چوکیاں اور آزاد بلوچستان کے جھنڈے</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2013/09/130929_earthquake_riaz_sohail_ra.shtml" platform="highweb"/></link>

حملے میں ایف سی کی گاڑی کو بھی شدید نقصان پہچنا ہے جبکہ زحمیوں میں دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

آوران صوبہ بلوچستان میں سب سے زیادہ شورش سے متاثرہ علاقہ ہے۔

اس ضلعے میں حالیہ ضلع زلزلے میں بھی کافی زیادہ نقصانات ہوئے تھے۔

گذشتہ روز بھی صوبہ بلوچستان میں دو بم دھماکوں میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور تین سیکورٹی اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی ہوئے تھِے۔

ایک دھماکہ ڈیرہ اللہ یار میں ہوا جس میں مقامی پولیس کے مطابق بائی پاس کے علاقے میں ایک گاڑی میں نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ایک شخص ہلاک اور 8 زخمی ہوئے۔

جبکہ دوسرا دھماکہ قلات کے علاقے منگیچر میں ہوا۔ فرنٹیئر کور کے ذرائع کے مطابق سڑک کنارے دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ایف سی کے تین اہلکار زخمی ہوئےْ۔