نوبیل انعام تنظیم کا، کروڑوں دل ملالہ کے

ملالہ یوسفزئی نے یورپی یونین کا سخاروف ہیومن رائٹس ایوارڈ جیت بھی لیا ہے
،تصویر کا کیپشنملالہ یوسفزئی نے یورپی یونین کا سخاروف ہیومن رائٹس ایوارڈ جیت بھی لیا ہے

ناروے کے شہر اوسلو میں نوبیل امن انعام 2013 شام میں ہتھیاروں کو تلف کرنے میں مصروف کیمیائی ہتھیاروں کے انسداد کی تنظیم او پی سی ڈبلیو کو دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ خواتین کو تعلیم کا حق دلانے کے لیے کوشاں پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی اور ریپ کے متاثرین کی مدد کرنے والے کانگو کے ڈاکٹر ڈینس اس سال کے امن کے نوبیل انعام کے لیے پسندیدہ امیدواروں میں شامل تھے۔

<link type="page"><caption> ملالہ کا مشن کسی ایوارڈ سے کہیں بڑا ہے</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/urdu/world/2013/10/131011_nobelprize_mission_ha.shtml" platform="highweb"/></link>

<link type="page"><caption> ’وزیرِ اعظم ملالہ یوسفزئی‘ بلاول بھٹو زرداری</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2013/10/131011_malala_nobel_loss_reaction_sareaction.shtml" platform="highweb"/></link>

باضابطہ طور پر نوبیل انعام کے لیے نامزد افراد کی فہرست 50 سال تک منظرِ عام پر نہیں لائی جاتی۔ تاہم نامزدگی کرنے والے افراد اپنی مرضی سے اپنے امیدوار کا نام ظاہر کر سکتے ہیں۔

اس سال نوبیل امن انعام کے لیے ریکارڈ 259 افراد کو نامزد کیا گیا تھا جن کے ناموں کو صیغۂ راز میں رکھا گیا ہے لیکن سٹے بازوں کے نزدیک بھی ملالہ کو انعام ملنے کا امکان سب سے زیادہ تھا۔

اس سال نوبیل انعام کی رقم 1.25 ملین امریکی ڈالر ہے۔

اس انعام کے متوقع جیتنے والوں میں جمہوریہ کانگو سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ڈینس میوکیوجی بھی شامل تھے۔

وکی لیکس کو خفیہ دستاویزات فراہم کرنے والے سابق امریکی چیلسی میننگ کو بھی اس انعام کے لیے متوقع طور پر نامزد امیداروں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔

دیگر امیدواروں میں وہ مصری کمپیوٹر سائنسدان بھی شامل تھے جو تعلیم چھوڑ کر عیسائی راہب بن گئے اور خیراتی ادارے سٹیفنز چلڈرن کی بنیاد ڈالی۔

ایک اور امیدوار روس سے تعلق رکھنے والے ریاضی کے سابق استاد سوینٹلانا گاننوشینکا تھے جنھوں نے انسانی حقوق کی تنظیم سول اسسٹنس کی بنیاد ڈالی۔

اس سال نوبیل امن انعام کے امیدواروں میں روس کے صدر ولادی میر پوتن، یو ٹو میوزک بینڈ کے گلوکار بونو اور وکی لیکس کے بانی جولین اسانج بھی شامل تھے۔

اس سال نوبیل امن انعام کے امیدواروں میں روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور وکی لیکس کے بانی جولین آسانژ بھی شامل تھے
،تصویر کا کیپشناس سال نوبیل امن انعام کے امیدواروں میں روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور وکی لیکس کے بانی جولین آسانژ بھی شامل تھے

جمعرات کو ملالہ یوسفزئی نے یورپی یونین کا سخاروف ہیومن رائٹس ایوارڈ جیت بھی لیا تھا۔ 50 ہزار یورو مالیت کا یہ ایوارڈ یورپ میں حقوقِ انسانی کا سب سے بڑا ایوارڈ مانا جاتا ہے۔ سخاروف ایوارڈ سے قبل ملالہ کو کئی عالمی ایوارڈ مل چکے ہیں۔

جمہوریہ کانگو کے ڈاکٹر ڈینس میوکیوجی کو ماضی میں بھی اس انعام کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ انھوں نے کانگو میں ہزاروں کی تعداد میں عسکریت پسندوں اور فوجیوں کے ہاتھوں ریپ ہونے والی خواتین کی مدد کے لیے ہسپتال بنایا تھا۔

ایک سال پہلے ڈاکٹر ڈینس پر بھی قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں وہ زخمی ہوئے تھے اور انھوں نے عارضی طور پر یورپ میں پناہ لی تھی۔

ماضی میں نوبیل امن جیتنے والوں میں نسلی پرستی کے خلاف تحریک چلانے والے جنوبی افریقی رہنما نیلسن مینڈیلا، امریکی صدر براک اوباما، بدھ مذہب کے پیش وا دلائی لاما اور برما میں حزبِ اختلاف کی رہنما آنگ سان سوچی شامل ہیں۔