’نوجوانوں کے جنون سے ہار کی تکلیف ختم ہوگئی‘

پاکستان تحریک انصاف کے چییرمین عمران حان نے کہا ہے کہ ہار جیت زندگی میں ہوتی رہتی ہے لیکن نوجوانوں کا جنون دیکھ کر میری اس ہار کی ساری تکلیف چلی گئی ہے۔

عمران خان جو اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہیں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں الیکشن کے نتائج پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک بہت زبردست جمہوری عمل ہوا ہے۔ جس طری لوگ نکلے وہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹرن آوٹ تھا۔ ’میں اپنی قوم کو اس لیے مبارک دیتا ہو ں کہ ہم جمہوریت کے ارتقائی عمل میں آگے بڑھ رہے ہیں۔‘

عمران خان نے کہا کہ جو لوگ کبھی ووٹ نھیں دیتے تھے ان کو سیاست میں شرکت کرتے دیکھ کر ہم سب پاکستانیوں کو خوشی ہوئی ہے اس کا مطلب ہے کہ ملک میں سیاسی شعور آگیا ہے اور عوام نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ قوم کے مستقبل کا فیصلہ خود کریں گے ـ

عمران خان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ نوجوانوں کا جنون دیکھ کر مجھے اپنی 17 سال کی سیاست میں جو خوشی ملی ہے اس سے ہار کی تکلیف ختم ہو گئی ہے ـ انھوں نے کہا کہ جس طرح نوجوان نئے پاکسیان کے نظریے پر کھڑے ہوئے میں اس کے لیے ان کا شکریے ادا کرتا ہوں۔

اس موقع پر انھوں نے خواتین کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انتی بڑی تعداد میں اس سے قبل کبھی بھی خواتین نے ووٹ نھیں ڈالا اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اب خواتین بھی ایک نئے پاکستان کی تقدیر بدلنے اور نیا پاکستان بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔