#QuettaSnowfall: کوئٹہ اور اس کے گرد و نواح میں برفباری تصاویر میں

برفباری کے باعث پاکستان میں صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ اور اس کے نواحی علاقوں نے برف کی چادر اوڑھ لی ہے۔
کوئٹہ میں برفباری سنیچر کی دوپہر شروع ہوئی جو وقفے وقفے سے آج (اتوار) بھی جاری ہے۔


کوئٹہ کی طرح بلوچستان کے دیگر شہروں بشمول مستونگ، قلات، زیارت، مسلم باغ، توبہ کاکڑی اور برشور کے علاوہ قلعہ عبداللہ کے بعض مقامات پر برفباری ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں اب تک چار انچ جبکہ زیارت میں 12 انچ برف پڑچکی ہے۔

راستوں پر برف ہونے کی وجہ سے بڑی شاہراہوں کے علاوہ دیگر رابطہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ کچھ علاقوں میں بجلی اور گیس کی بندش کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

قدرتی آفات سے ٹمٹنے کے صوبائی ادارے پی ڈی ایم اے کے مطابق راستوں کو کھولنے کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں پہلے ہی بڑے پیمانے پر بارش اور برفباری کے حوالے سے الرٹ جاری کیا تھا۔


برفباری کی وجہ سے کوئٹہ شہر اور دیگر علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

ماہرین کے مطابق برفباری سے ناصرف زراعت پر بہتر اثرات مرتب ہوں گے بلکہ زیادہ برفباری کی صورت میں زیر زمین پانی کے ذخائر میں بھی اضافہ ہو گا۔
یہ بھی پڑھیے


بلوچستان میں سرکاری حکام کے مطابق لوگوں کے ذریعہ معاش کا انحصار زراعت، گلہ بانی اور ماہی گیری پر ہے۔
برفباری کی وجہ سے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو خیبر پختونخوا، بالائی اور وسطی پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات جبکہ جنوبی پنجاب اور شمال مغربی بلوچستان میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

پیر کو بالائی خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں برفباری کا بھی امکان ہے۔ کشمیر اور بالائی خیبر پختونخواہ کے اضلاع میں موسلا دھار بارش کی توقع ہے۔

ادارے نے بارش اور برفباری سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو محتاط اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دے رکھی ہے۔
تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔








