کرسمس: دنیا بھر میں منعقد ہونے والی رنگا رنگ تقریبات، تصاویر میں

آسٹریلیا سے لے کر امریکہ تک دنیا بھر میں مسیحی برادری نے کرسمس کا مقدس تہوار دھوم دھام سے منایا۔ دنیا بھر سے کرسمس تقریبات کی چند تصویری جھلکیاں ملاحظہ کیجیے۔

کرسمس

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنبولیویا کے جلاوطن سابق صدر ایو مورالس نے ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس کی بولیوین برادری کے ارکان کے ساتھ کرسمس کا ناشتہ کیا۔
کرسمس

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنسری لنکا میں کیتھولک برادری سے تعلق رکھنے والے بچوں نے سینٹ انتھونیز چرچ میں فرشتوں کا لباس زیب تن کیا۔ رواں برس ایسٹر پر سری لنکا میں چرچ پر ہونے والے خودکش حملوں میں نشانہ بنائے جانے والے تین گرجا گھروں میں یہ بھی شامل تھا۔
کرسمس

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنایک خاتون متحدہ عرب امارات کے سینٹ جوزفس چرچ میں شمع روشن کر رہی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں متحرک کیتھولک کمیونٹی آباد ہے اور یہاں کی 5 فیصد سے زیادہ آبادی فلپائنی نژاد ہے۔
کرسمس

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنویتنام کے دارالحکومت میں 19 ویں صدی کے سینٹ جوزفس کیتھیڈرل چرچ کے باہر ایک خاتون سیلفی لیتے ہوئے۔
کرسمس

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے شہر پشاور کے سینٹ جانز کیتھیڈرل چرچ میں ایک لڑکی دعائیہ تقریب میں شریک ہے۔
کرسمس

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنانڈیا کے شہر امرتسر میں مسیحی عقیدت مندوں نے سینٹ پال چرچ میں کرسمس ڈے کی تقریبات میں حصہ لیا۔
کرسمس

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنکینیا میں کرسمس کے موقع پر دعائیہ تقریب۔
کرسمس

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنسوڈانی دارالحکومت خارطوم کے سینٹ میتھیوز کیتھیڈرل چرچ میں کرسمس ماس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
کرسمس

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنرومن کیتھولک مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ خدا ہم سب سے محبت کرتا ہے، چاہے وہ کتنا ہی بُرا کیوں نہ ہو۔
کرسمس

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنشام کے شہر حلب میں کرسمس کے موقع پر ایک چرچ میں جاری ماس۔
کرسمس

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنعراق میں مسیحی افراد سینٹ جارج اینجلیکن چرچ کے کرسمس ماس میں شرکت کر رہے ہیں۔
کرسمس

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنآسٹریلیا کے شہر سڈنی میں دیوار پر بنے ایک کارٹون میں آسٹریلوی وزیر اعظم سکاٹ موریسن کو دکھایا گیا ہے جن پر کرسمس کے وقت پر چھٹیاں لے کر ہوائی جانے پر تنقید کی جا رہی ہے جبکہ اس وقت ملک میں جنگلات کو آگ کا سامنا ہے۔
کرسمس

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنسپین کے شہر بارسلونا میں کرسمس منانے والوں نے ’کوپا نڈال‘ (کرسمس کپ) سوئمنگ مقابلے میں پانی میں غوطے لگا کر اپنا تہوار منایا۔