بلوچستان: زیارت میں موسمِ سرما کی پہلی برف باری کے مناظر

صوبہ بلوچستان کے ضلع زیارت اور اس کے نواحی علاقوں نے موسم سرما کی پہلی برفباری کے باعث برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر میں 8 انچ تک برف پڑی ہے۔

برف باری

،تصویر کا ذریعہBBC/Khair Muhammad

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع زیارت اور اس کے نواحی علاقوں نے موسم سرما کی پہلی برفباری کے باعث برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے
برف باری

،تصویر کا ذریعہBBC/Khair Muhammad

،تصویر کا کیپشنزیارت اور اس کے نواحی علاقوں میں موسم کی پہلی برفباری کا سلسلہ بدھ اور جمعرات کی درمیان شب شروع ہوا
برف باری

،تصویر کا ذریعہBBC/Khair Muhammad

،تصویر کا کیپشنچند بچوں کو برف باری سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جا سکتا ہے
برف باری

،تصویر کا ذریعہBBC/Khair Muhammad

،تصویر کا کیپشنضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر میں 8 انچ جبکہ پہاڑوں پر ایک فٹ تک برف پڑی ہے
برف باری

،تصویر کا ذریعہBBC/Khair Muhammad

،تصویر کا کیپشنانتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر اور ضلع کے دیگر علاقوں میں برفباری کی وجہ سے سڑکیں بند ہو گئی تھیں تاہم بعد میں متعلقہ محکموں کے اہلکاروں نے راستے ٹریفک کے لیے کھول دیے
برف باری

،تصویر کا ذریعہBBC/Khair Muhammad

،تصویر کا کیپشنضلع زیارت کا شمار بلوچستان کے ان چند مقامات میں ہوتا ہے جہاں موسم سرما میں سب سے زیادہ برفباری ہوتی ہے
برف باری

،تصویر کا ذریعہBBC/Khair Muhammad

،تصویر کا کیپشنزیارت کے علاوہ قلات، سوراب، مستونگ، کان مہترزئی، برشور، توبہ کاکڑی اور توبہ اچکزئی میں بھی زیادہ برفباری ہوتی ہے
برف باری

،تصویر کا ذریعہBBC/Khair Muhammad

،تصویر کا کیپشنضلع زیارت اور قلات میں دنیا کے نایاب جنگلوں میں سے صنوبر کے جنگل بھی پائے جاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق برفباری نہ صرف صنوبر کے جنگلات کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ ان علاقوں میں چیری اور سیب کے باغات کے لیے بھی مفید ہے