صوبہ بنانے کی شرط پر جنوبی پنجاب صوبہ محاذ تحریک انصاف میں ضم

،تصویر کا ذریعہPTI
جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ نواز کے ممبران نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔
جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی نے تقریباً ایک ماہ قبل حکمران جماعت سے قطع تعلق کرنے کے بعد جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے نام سے ایک جماعت قائم کی تھی۔
ان ممبران نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اگلے الیکشن تحریک انصاف کے جھنڈے تلے لڑیں گے۔
البتہ انھوں نے واضح کیا کہ ان کی تحریک انصاف میں شمولیت کی وجہ تحریک انصاف کی جانب سے جنوبی پنجاب صوبہ کو اپنے منشور کا حصہ بنانا ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہ طے ہوا کہ اگر تحریک انصاف حکومت میں آ گئی تو پہلے 100 دنوں میں جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنانے کے لیے عملی اقدام شروع کیے جائیں گے۔
اس موقع پر خسرو بختیار نے کہا کہ حکمران مسلم لیگ گزشتہ 30 برسوں سے پنجاب پر حکمرانی کی ہے اور انھوں نے جنوبی پنجاب کو اس لیے صوبہ نہیں بننے دیا کہ وہ اپنے اقتدار میں کسی کو شریک نہیں کرنا چاہتے تھے۔
اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کی حمایت کا فیصلہ سیاسی نہیں بلکہ وہ یقین رکھتے ہیں کہ اگر فیڈریشن کی تمام اکائیاں خوش ہوں گی تو اس سے فیڈریشن مضبوط ہو گی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
عمران خان نے کہا کہ لاہور ان کا شہر ہے اور اگر لاہور پر پورے صوبے کے بجٹ کا 53 فیصد خرچ کیا جاتا ہے تو یہ لاہور کے لیے یقیناً اچھا ہو گا لیکن ملک کے لیے اچھا نہیں۔










