شدت پسندوں کی غزہ واپسی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلسطین سے جلاوطن کیے جانے والے کئی فلسطینی شدت پسند رفاہ میں حالیہ کھلنے والے مقام سے غزہ واپس آگئے ہیں۔ حماس کے 15 اراکین کی فلسطین واپسی میں حماس کے بانی احمد الملاح اور حماس قائد محمود الزھرار کے بھائی فاضل الزھرار بھی شامل ہیں۔ اسرائیل کے وزیر دفاع شاؤل مفاظ نے فلسطین کو خبردار کیا ہے کہ اگر رفاہ سے شدت پسند غزہ داخل ہوتے رہے تو اسرائیل کے زیر انتظام غزہ میں دخل ہونے والے مقامات بند کر دیے جائیں گے۔ یہ مخصوص مقامات غزہ اور غرب اردن کے درمیان تجارت کے لیے نا گزیر ہیں۔ فاضل الزھرار 1991میں لبنان جلا وطن ہوئے تھے اور 14 سال کے بعد غزہ واپس آرہے ہیں۔ فلسطینی حکومت کا کہنا ہے کہ رفاہ سے تمام فلسطینی شناختی کارڈ رکھنے والے افراد کو غزہ داخل ہونے کی اجازت ہے۔ اسرائیل نے رفاہ کی کراسنگ ستمبر انخلاء کے تھوڑے عرصے بعد ہی بند کر لیا تھا تاکہ مصر سے ہتھیار اور شدت پسندوں کوخفیہ طور پر فلسطین آنے سے روک دیا جائے۔ جمعرات کو مفاظ نے دھمکی دی کہ اسرائیل کے زیر انتظام عریز اور کارنی کراسنگ کو بند کردیا جائے گا ورنہ وہ عالمی سرحد کی حیثیت اختیار کریں گے۔ اسرائیل نے کہا ہے کہ فلسطین طے شدہ معاہدے کے تحت رفاہ پر اسرائیل کی نگرانی میں رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے۔ اس معاہدے کے تحت خاص ٹی وی پر رفاہ کی چوبیس گھنٹے اسرائیلی نگرانی کرنے پر اتفاق ہوا تھا۔ امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس نے، جن کی موجودگی میں معاہدہ مکمل کیا گیا تھا، حالیہ تنازعہ کی روشنی میں اپنا نمائندہ اسرائیل بھیج دیا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کے کونسلر فلپ زیلیکوو رفاہ جانے کے علاوہ عریز اور کارنی کی حیثیت پر اور غزہ اور غرب اردن کے درمیان بس چلانے پر بھی بات چیت کرینگے۔ | اسی بارے میں انخلاء کے خلاف اسرائیلی مظاہرہ31 January, 2005 | صفحۂ اول حماس فائر بندی کے پاس پر آمادہ 12 February, 2005 | صفحۂ اول 500 فلسطینی قیدی، رہائی منظور 13 February, 2005 | صفحۂ اول اسرائیلی انخلا، فلسطینی جشن 16 August, 2005 | صفحۂ اول ’غزہ مصر سرحد بند کر دی گئی‘18 September, 2005 | صفحۂ اول غزہ سرحد کھولنے کا معاہدہ 15 November, 2005 | آس پاس اسرائیلی حملے کی مذمت23.07.2002 | صفحۂ اول فلسطینیوں کے لیے کراسنگ پوائنٹ26 November, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||