’غزہ مصر سرحد بند کر دی گئی‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلسطینی پولیس نے جنوبی غزہ میں فلسطینیوں کو مصر میں داخلے سے روکنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی ہے۔ فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے مصر کے ساتھ سرحد کو سیل کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے غزہ سے انخلاء کے بعد سے مصر کے ساتھ سرحدی چوکی پر افراتفری دیکھنے میں آ رہی ہے۔ اسرائیل نے یہ سرحد کئی دہائیوں سے بند کی ہوئی تھی۔ اسرائیل فوج کے انخلاء کے بعد ہزاروں فلسطینی سرحد پار کر کے مصر میں داخل ہو چکے ہیں۔ فلسطینی سرحدی گارڈز کے سربراہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے سرحد پر تمام راستے بند کر دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مصری حکام سے مصر میں پھنسے ہوئے فلسطینیوں کی واپسی کے بارے میں بات چیت ہو رہی ہے۔ زیادہ تر فلسطینی اپنے بچھڑے ہوئے عزیزوں، خریداری اور طبی سہولیات کا فائدہ اٹھانے کے لیے مصر میں داخل ہوئے ہیں۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ فلسطینی رہنما محمود عباس جنہیں جنوری میں انتخابات کا سامنا ہے کنٹرول قائم کرنا چاہتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ انہیں فلسطینیوں کی غزہ سے آزادانہ آمد و رفت کی خواہش کا بھی احساس ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||