BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 08 September, 2005, 11:13 GMT 16:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عرفات، موت کا سبب واضح نہیں
یاسر عرفات
عرفات کو علاج کے لیے رملہ سے فرانس منتقل کر دیا تھا۔
مرحوم فلسطینی رہنما یاسر عرفات کے میڈیکل ریکارڈز سے پتہ چلتا ہے کہ ڈاکٹر ان کی موت کی بنیادی وجہ کی تشخیص کرنے میں نا کام رہے تھے ۔

امریکی روزنامہ ’نیو یارک ٹائمز‘ نے یہ میڈیکل ریکارڈ حاصل کر کے اس بارے میں ایک رپورٹ شائع کی ہے۔ اخبار کے مطابق اس سے پتہ چلتا ہے کہ یاسر عرفات کو فالج کا دورہ پڑا تھا لیکن اس کی بنیادی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

تاہم اسرائیل کے روزنامہ ’ہا اریٹس‘ کا کہنا ہے کہ یاسر عرفات کی موت کے ممکنہ اسباب میں زہر، ایڈز، یا کوئی انفیکشن شامل ہیں۔

تاہم دونوں اخبارات کہتے ہیں کہ میڈیکل ریکارڈ کے مطابق یاسر عرفات کے ڈاکٹر ان کی موت کے سبب پر اتفاق نہیں کر سکے تھے۔

یاسر عرفات کا گیارہ نومبر سنہ دو ہزار چار میں فرانس کے ایک فوجی ہسپتال میں انتقال ہوا تھا۔

اب تک ان کے ہسپتال میں طبی علاج سے متعلق یہ تمام کاغذات ان کے خاندان والوں اور ڈاکٹروں نے جاری کرنے سے انکار کیا ہے۔

نیو یارک ٹائمز کا کہنا ہے ایسے معلوم ہوتا ہے کہ یاسر عرفات کی موت کی وجہ ایڈز یا زہر نہیں تھا بلکہ کوئی نا معلوم انفیکشن تھا۔

اسرائیلی اخبار نے ایڈز کے ایک ماہر کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ فلسطینی رہنما کی بیماری کی علامات ایڈز جیسی تھیں۔ لیکن اسی اخبار میں ایک اور ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ موت کی ممکنہ وجہ زہر تھی، اور ہو سکتا ہے کہ یہ زہر بارہ اکتوبر کو یاسر عرفات کو رملہ مرکز میں ان کے رات کے کھانے میں انہیں دیا گیا ہو۔

یاسر عرفات کے تمام میڈیکل ریکارڈز اگلے ہفتے چھپنے والی ایک اسرائیلی کتاب میں شامل کیے جائیں گے۔

یاسر عرفات کی موت کے تقریباً ایک سال بعد بھی قیاس ارائیاں عام ہیں۔ بہت سے فلسطینیوں کا خیال ہے کہ اسرائیل نے انہیں زہر دے کر ہلاک کیا تھا۔

یاسر عرفات کے بھانجے اور موجودہ فلسطینی وزیر خارجہ ناصر القدویٰ نے بھی اس سلسلے میں کہا ہے کہ طبی ریکارڈ سے یہ شک ختم نہیں ہوتا کہ فلسطینی رہنما کی موت غیر فطری تھی۔

سینئیر فلسطینی اہلکار صائب اراکات کا کہنا ہے کہ عرفات کے موت کے بارے میں قیاس ارائیاں اور افواہوں کو ختم کرنے کے لیے فرانسیسی ڈاکٹروں کو چاہیے کہ عرفات کے تمام میڈیکل ریکارڈز شائع کر دیں۔

66عرفات کے بعد
عرفات کے بعد کیا ہوگا؟ سوال و جواب۔
66عرفات کی صحت کو دھچکا
انتہائی نگہداشت میں منتقل کر دیا گیا۔
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد