عرفات پیرس کے فوجی ہسپتال میں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلسطینی رہنما یاسر عرفات علاج کے لیے فرانس کے دارالحکومت پیرس کے ایک قریبی فوجی ہسپتال میں داخل کیے جا چکے ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں بتایا ہے کہ ان کے مرض کی تشخیص میں کئی دن لگیں گے۔ پیرس کا یہ فوجی ہسپتال خون میں کے امراض کے علاج کا خصوصی مرکز ہے اور ڈاکٹر فوری طور پر یہ اندازہ نہیں لگا سکے کے فلسطینی رہنما کو کیا مرض لاحق ہے ۔ ایک فلسطینی ترجمان نے بتایا ہے کہ یاسر عرفات کو کئی ٹیسٹوں سے گزرنا ہو گا۔ اس سے پہلے خبروں میں بتایا گیا تھا کہ یاسر عرفات پیرس پہنچ چکے ہیں اور جس طیارے میں وہ سوار تھے وہ دارالحکومت پیرس کے جنوب مغرب میں واقع ایک ہوائی اڈے پر اترا۔ امید ہے کہ انہیں ایک قریبی فوجی ہسپتال میں منتقل کیا جائے گا۔ ابھی تک یاسر عرفات کی بیماری کی وجہ کا انکشاف نہیں کیا گیا لیکن فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ جس ہسپتال میں انہیں منتقل کیا جا رہا ہے وہ خون کی بیماریوں کے علاج کے لیے مشہور ہے۔ اس سے پہلے بتایا گیا تھا کہ جب یاسر عرفات اپنی بیوی کے ساتھ رملہ میں فلسطینی اتھارٹی کے ہیڈکواٹرز سے روانہ ہوئے تو وہ بہت بیمار دکھائی دے رہے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||