BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 29 October, 2004, 01:10 GMT 06:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عرفات علاج کےلیے پیرس جائیں گے
یاسر عرفات کا کمپاؤنڈ
رملہ میں یاسر عرفات کا کمپاؤنڈ جہاں وہ بہت عرصے سے رہ رہے ہیں
فلسطینی رہنما یاسر عرفات کو علاج کے لیے پیرس لے جایا جا رہا ہے ۔ ابتدائی رپورٹوں کے مطابق پچھتر سالہ فلسطینی رہنما کے خون میں سفید خلیے کم ہو گئے ہیں۔

یاسر عرفات کے ذاتی معالج ڈاکٹر اشرف کردی اس بات کی تردید کی کہ فلسطینی رہنما خون کےسرطان میں مبتلا ہیں یا ان کو زہر دی گئی ہے۔

یاسر عرفات کی غیر موجودگی میں وزیر اعظم احمد قرئع اور قانون ساز کونسل فسلطینی اتھارٹی کا انتظام چلایں گے۔

پروگرام کے مطابق یاسر عرفات کو جمعہ کی صبح کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اردن کے دارلحکومت امان لے جایا جائے گا جہاں سے ایک فرانس کا ایک خصوصی طیارہ ان کو پیرس لے جائے گا۔

یاسر عرفات کے مشیر نبیل ابو رودنا نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ فلسطینی حکام اس بات سے مطمئن ہیں کہ اسرائیلی حکومت یاسر عرفات کی رملہ واپسی میں کوئی روکاوٹ کھڑی نہیں کرئے گی۔

نبیل ابی ردونا نے بتایا کہ امریکہ، یورپ اور عرب دنیا سے اس بات کی گارنٹی مانگی گئی تھی کہ یاسر عرفات کو علاج کے بعد واپس آنے دیا جائے گا۔

اسرائیل نے تصدیق کی ہے کہ وہ فلسطینی رہنما کی واپسی کے راستے میں کوئی روکاٹ نہیں کھڑی کرئے گا۔

فرانس کے صدر ہاؤس نے کہا ہے کہ فرانس فلسطینی رہنما کو پیرس لانے کے لیے اپنا طیارہ اردن بھیجے گا۔

یاسر عرفات کے ذاتی معالج اشرف کردی نے بتایا کہ ان کے خون میں سفید خلیوں کی کمی واقع ہو گئی ہے اور ان کو مزید ٹیسٹوں کی ضرورت ہے۔

یاسر عرفات کے ذاتی معالج نے اس بات پر زور دے کر کہا کہ نہ تو فلسطینی رہنما کو زہر دی گئی ہے اور نہ ہی وہ خون کے سرطان (لوکیمیا) میں مبتلا ہیں۔

امریکہ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ یاسر عرفات کی صحت بحال ہو جائے گی۔

اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ اگر یاسر عرفات علاج کے لیے بیرون ملک گئے تو انہیں واپس فلسطین آنے کی اجازت دی جائے گی۔

یاسر عرفات کو اسرائیل نے غرب اردن کے ان کے احاطے ہی میں محصور کیا ہوا ہے۔

سُھا عرفات
سُھا عرفات رملہ پہنچ گئی ہیں

یاسر عرفات کی بیوی سُھا عرفات جو پیرس میں رہتی ہیں وہ بھی اپنے شوہر کے پاس پہنچ چکی ہیں۔ سُھا عرفات چار سال بعد واپس یاسر عرفات کے پاس گئی ہیں۔

اسرائیلی فوج یاسر عرفات کی موت ہوجانے کے نتیجے میں پیدا ہونے صورتحال سے نمٹنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

فلسطینی حکام کے مطابق یاسر عرفات نے فجر کی نماز ادا کی۔ یاسر عرفات کی ایک تصویر بھی جاری کی گئی ہے جس میں وہ اپنے ڈاکٹروں اور اپنے مشیروں کے ساتھ بیٹھے مسکرا رہے ہیں۔

اپنے بیماری کے بعد یاسر عرفات جن رہنماؤں کو اپنے پاس بلایا ہے ان میں فلسطینی وزیر اعظم احمد قرئع، سابق وزیر اعظم محمود عباس اور فلسطینی اسمبلی کے سپیکر سلیم الزانون شامل ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد