عرفات کو ملک بدری کی دھمکی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیل نے فلسطینی رہنما یاسر عرفات کو علاقے سے بےدخل کرنے کی دھمکیوں کو دہرایا ہے۔ اسرائیلی فوج نے یاسر عرفات کو غرب اردن میں قائم ان کے صدر دفاتر میں دو برس سے زائد عرصے سے محصور کر رکھا ہے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ سلون شلوم نے کہا ہے یاسر عرفات کی بےدخلی کا معاملہ ماضی کے مقابلے میں اب کہیں زیادہ سنجیدہ ہو گیا ہے لیکن حتمی فیصلے پر پہنچنے سے پہلے ان کی حراست جاری رہے گی۔ انہوں نے فلسطینی رہنما کو دہشت گرد قرار دیا اور کہا کہ یاسر عرفات سے بات چیت ناممکن ہے۔ فلسطینی مصالحت کار صائب اریکات کا کہنا ہے کہ اسرائیلی دھمکی پر انتہائی سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل یاسر عرفات کے خلاف اقدام کے لیے راہ ہموار کر رہا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||