یاسر عرفات کی حالت نازک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلسطینی رہنما یاسر عرفات کی بگڑتی ہوئی حالت کی خبروں کے ساتھ ہی اسرائیل نے غرب اردن اور غزہ کے علاقے میں اپنی فوج کو چوکس رہنے کا حکم دیا ہے۔ فلسطینی حکام نے کہا ہے کہ پیرس میں زیرِ علاج ان کے رہنما یاسر عرفات کی صحت یکدم بگڑ گئی ہے اور وہ کوما میں چلے گئے۔ پیرس میں ہسپتال میں ایک فلسطینی اہلکار نے بی بی سی کے نمائندے کو بتایا کہ یاسر عرفات کوما میں چلے گئے ہیں۔ پیرس میں فوجی ہسپتال میں موجود دوسرے فلسطینی حکام طیب عبدالرحیم اور حامد رشید نے یاسر عرفات کے کومے میں چلے جانے کی خبروں کی تردید کی۔ اسرائیلی ریڈیو کے مطابق پی ایل او کے سیکریٹری جنرل اور سابق وزیرِ اعظم یاسر عرفات کو دیکھنے پیرس روانہ ہو رہے ہیں۔ یاسر عرفات کا علاج پیرس کے ایک فوجی ہسپتال میں کیا جا رہا ہے۔ فسلطینیوں کی ایک نمائندہ لیلیٰ شاہد نے یاسر عرفات کی بیماری کی تفصیل بتائے بغیراتنا کہا کہ ان کی صحت یکدم خراب ہوئی ہے۔ یاسر عرفات کے ایک ٹیسٹ میں یہ بات سامنے آ چکی ہے کہ پچھہتر سالہ عرفات کے خون میں پلیٹلیلٹس کی کمی ہے تا ہم ڈاکٹر یہ بتانے سے قاصر ہیں کہ اس کمی کا سبب کیا ہے۔ پلیٹلیٹس خون کو جمنے میں مدد دیتے ہیں۔ لیلیٰ شاہد کے مطابق ڈاکٹرجمعرات کو یاسر عرفات کی بیماری کے بارے میں واضع رپورٹ دیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ جمعرات کی سہہ پہر ایک پریس کانفرنس میں اس بارے میں تفصیلات بتائیں گی۔ یاسر عرفات کو گزشتہ جمعہ کو رملہ میں طبیعت خراب ہونے کے بعد فرانسیسی دارالحکومت پہنچا دیا گیا تھا۔ اس وقت یہ کہا جا رہا تھا کہ گیسٹرک فلو کی شدید تکلیف کے باعث عرفات نڈھال ہو گئے تھے۔ ڈاکٹروں کے مطابق انہیں فلسطینی رہنما کے جسم میں خون کے کینسر یا لوکیمیا کے کوئی آثار نہیں ملے اور وہ وائرل انفیکشن کے ٹیسٹ کر رہے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||