’عرفات کوکہیں اوردفن ہونا پڑےگا‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیل کے وزیر اعظم ایریئل شیرون نے کہا ہے کہ کہ وہ یاسر عرفات کو یروشلم میں دفن نہیں ہونے دیں گے۔ یاسر عرفات پیرس میں زیر علاج ہیں۔ ان کے مرض کی نوعیت کے بارے میں ابھی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ایریئل شیرون نے اسرائیلی کابینہ کو ایک بیان میں کہا کہ ’جب تک میں وزیر اعظم ہوں عرفات یروشلم میں دفن نہیں ہو سکتے‘۔ شیرون یاسر عرفات کو یروشلم میں دفنانے کی اجازت دے کر فلسطینیوں کے مشرقی یروشلم پر دعوے کو تقویت نہیں بخشنا چاہتے۔ اسرائیل نے اس مقصد کے لیے یروشلم کے نواح میں غرب اردن میں ایک مقام کی نشاندہی کی ہے۔ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یاسر عرفات کو مسجد اقصیٰ کے قریب دفنانے کی اجازت نہ ملنے سے ان کے انتقال کے بعد فلسطینیوں اور اسرائیلیوں میں کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔ اسرائیل کو پہلے ہی یاسر عرفات کے انتقال پر سلامتی کی صورتحال میں ابتری پیدا ہونے کا ڈر ہے۔ اسرائیلی فوج نے کسی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔ دریں اثناء فرانسیسی ڈاکٹر یاسر عرفات کی بیماری اور اس کی شدت کا پتہ چلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||