 |  عرفات تقریباً تین برس سے اسرائیلی فوج کے گھیرے میں ہیں |
اسرائیل سے ملنے والی اطلاع کے مطابق حکومت نے یاسر عرفات کو ضرورت پڑنے پر علاج کے لیے رملہ میں باپنے صدر دفتر سے نکلنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسرائیلی ٹیلی ویژن پر کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کی وزیر دفاع نے منظوری دی ہے۔ اسرائیلی حکام کی طرف سے اس فیصلے کی تصدیق نہیں کی گئی۔ یاسر عرفات کو گزشتہ تقریباً تین سال سے اپنے دفتر کے احاطے سے باہر نہیں آنے دیا گیا۔ حال ہی میں یاسر عرفات کی صحت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا گیا تھا اور سنیچر کے روز تیونس کے ایک ڈاکٹر نے ان کا معائنہ کیا تھا۔ |