عرفات علاج کے لیے فرانس پہنچ گئے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلسطینی رہنما یاسر عرفات علاج کے لیے فرانس کے دارالحکومت پیرس پہنچ گئے ہیں۔ جس طیارے میں وہ سوار تھے وہ دارالحکومت پیرس کے جنوب مغرب میں واقع ایک ہوائی اڈے پر اترا۔ امید ہے کہ انہیں ایک قریبی فوجی ہسپتال میں منتقل کیا جائے گا۔ ابھی تک یاسر عرفات کی بیماری کی وجہ کا انکشاف نہیں کیا گیا لیکن فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ جس ہسپتال میں انہیں منتقل کیا جا رہا ہے وہ خون کی بیماریوں کے علاج کے لیے مشہور ہے۔ اس سے پہلے بتایا گیا تھا کہ جب یاسر عرفات اپنی بیوی کے ساتھ رملہ میں فلسطینی اتھارٹی کے ہیڈکواٹرز سے روانہ ہوئے تو وہ بہت بیمار دکھائی دے رہے تھے۔ اسرائیلی کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیوں کی بنا پر یاسر عرفات گزشتہ دو سال سے رملہ کے ایک ہی احاطے میں رہنے پر مجبور تھے۔ وہ انہیں ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے اردن کے دارالحکومت عمان لایا گیا ہے جہاں سے وہ ایک جیٹ طیارے کے ذریعے پیرس روانہ ہوگئے۔ گزشتہ تین سال کے دوران یاسر عرفات کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ انہیں غرب اردن میں میں واپس آنے کی اجازت دی جائے گی۔ اب تک اسرائیلی حکام یہی کہتے آئے ہیں کہ اگر یاسر عرفات فلسطینی علاقے سے باہر آئے تو ان کی غرب اردن واپسی کی کوئی گارنٹی نہیں دی جاسکتی۔ لیکن اسرائیلی کا کہنا کہ انسانی ہمدردی کی بنا پر وہ علاج کرانے کے لیے بیرون ملک جانے والے یاسر عرفات کو فلسطین واپسی کی اجازت دی گے۔ پچھتر سالہ یاسر عرفات گزشتہ دو ہفتے سے پیٹ کے درد میں مبتلا ہیں اور ان کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی بیماری کی تشخیص کرنے کے لیے مزید ٹسٹوں کی ضرورت ہے۔ امریکہ نے امید ظاہر کی ہے کہ یاسر عرفات کی صحتیابی کے لیے انہیں تمام ضروری امداد فراہم کی جائے گی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||