BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 15 April, 2004, 06:54 GMT 11:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’اسامہ‘ کی یورپ کو امن کی پیشکش
اسامہ بِن لادن
بیان کے اصلی ہونے کی تصدیق نہیں ہو سکی
عربی زبان کی ٹیلی ویژن چینل نے اسامہ بِن لادن سے منسوب بیان والے آڈیو ٹیپ نشر کیا ہے جس میں یورپ سے کہا گیا ہے کہ اگر وہ مسلمانوں پر حملے بند کر دے تو اس کے ساتھ صلح ہو سکتی ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹیپ میں یہ پیشکش امریکہ کے لئے نہیں کی گئی۔ یہ ٹیپ جمعرات کو نشر کی گئی۔

ٹیپ میں سنائی دینی والی آواز نے اسرائیل سے حماس کے رہنما شیخ احمد یاسین کی ہلاکت کا بدلے لینے کے ارادے کا اظہار کیا ہے۔

ٹیپ کے اصلی ہونےکی فی الحال تصدیق نہیں ہو سکی۔

ٹیپ میں کہا گیا ہے کہ گیارہستمبر کو امریکہ میں حملے اور گیارہ مارچ کو میڈرڈ میں ہونے والے حملے افغانستان، فلسطین اور عراق میں امریکی اور ہسپانوی کارروائیوں کا صِلہ ہیں۔

ٹیلی ویژن چینل پر نشر ہونے والی آواز میں کہا گیا ہے ’ستمبر گیارہ اور مارچ گیارہ کو تمہارا ہی مال تمہیں واپس کیا گیا تاکہ تمہیں احساس ہو کہ تحفظ سب کی ضرورت ہے‘۔

خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق ٹیپ میں امریکہ پر ’اصل مسئلے‘ یعنی ’فلسطین پر قبضے‘ کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

اے پی کے مطابق ٹیپ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی قیادت میں عراق میں ہونے والی کارروائی دراصل اسلحہ ساز اور تعمیر نو میں مدد دینے والی کمپنیوں کے لئے پیسہ بنانے کا منصوبہ ہے۔

اس سے پہلے جنوری میں اسامہ بِن لادن کے نام سے ایک ٹیپ نشر کی گئی تھی کس کے بارے میں سی آئی اے کا کہنا تھا کہ وہ آواز اسامہ بِن لادن ہی کی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد