 |  ظواہری اور اسامہ بن لادن کی ایک تصویر |
القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی ایمن الظواہری نے ایک نئی ٹیپ کے ذریعے جاری کیے جانے والے بیان میں پاکستانیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی حکومت کا تختہ الٹ دیں۔ اس صوتی ٹیپ میں جو بین العرب مواصلاتی چینل الجزیرہ سے نشر کی گئی ہے ایمن الظواہری نے پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف کو ایک غدار قرار دیا ہے۔ ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی جا سکی کہ اس ٹیپ میں سنائی دینے والی آواز ایمن الظواہری ہی کی ہے یا نہیں۔ تاہم کہا جا رہا ہے کہ یہ آواز ایمن الظواہری سے ملتی جُلتی ہے۔ ٹیپ میں پاکستانی صدر کے بارے میں مزید کہا گیا ہے کہ جنرل مشرف کی حکومت امریکیوں کے لیے کام کر رہی ہے اور جو افغانستان میں اسلامی مزاحمت کے پیٹھ میں چھرا گھونپ رہی ہے۔
 |  ظواہری اور اسامہ بن لادن |
واضح رہے کہ پاکستان حکومت نے ایک ماہ قبل افغانستان کی سرحد سے ملحقہ پاکستان کے قبائلی اور جنوبی وزیرستان کے علاقے میں مبینہ طور پر القاعدہ کے خلاف فوجی کارروائی شروع کی ہے۔ |