| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
’اسامہ کا نیا ٹیپ اصلی ہے‘
امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کا کہنا ہے کہ الجزیرہ ٹی وی پر نشر ہونے والا اسامہ بن لادن کا تازہ ترین آڈیو ٹیپ اصلی ہے۔ ادارے کے ایک اعلیٰ اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ نتیجہ اس ٹیپ کے تکنیکی جائزے کے بعد اخز کیا گیا۔ برطانوی وزیر خارجہ جیک سٹرا نے بھی کہا ہے کہ یہ ٹیپ غالباً اصلی ہے۔ الجزیرہ ٹیلی ویژن نے اسامہ بن لادن کا ایک نیا پیغام نشر کیا ہے جس میں انہوں نے مسلمانوں سے عراق میں امریکی فوج کے خلاف لڑنے کو کہا ہے ۔ الجزیرہ کے بقول انہیں ایک آوڈیو ٹیپ ملی تھی جس میں اسامہ بن لادن کی آواز میں ایک پیغام تھا۔ اس پیغام میں انہوں نے صدام حسین کی گرفتاری کا بھی ذکر کیا ہے اور عرب حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے ان حکومتوں کو سازشی قرار دیا اور مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ ان کے خلاف صفا آرا ہو جائیں۔ تاہم اس ٹیپ کی کسی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں کی جا سکی ہے۔ الجزیرا نے اس ٹیپ کے بارے میں کچھ نہیں کہا ہے کہ اس کو کب ریکارڈ کیا گیا تھا تاہم یہ اسی آواز میں ہے جو اس نے اس سے پہلے دسمبر میں نشر کی تھی اور سی آئی اے کے ماہرین نےگزشتہ ٹیپ کے بارے میں کہا تھا کہ یہ غالباً اسامہ ہی کی آواز میں ہے۔ افغانستان پر امریکی حملے کے بعد سے اسامہ کی کوئی وڈیو ٹیپ منظرِ عام پر نہیں آئی۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||