BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 11 September, 2003, 10:44 GMT 14:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
الظواہری کے بیان پر شبہات
اسامہ بن لادن اور ایمن الزواہری
الجزیرہ میں دکھائے گئے وڈیو میں اسامہ اور الزواہری کو ساتھ ساتھ دکھایا گیا ہے

پاکستان میں اسامہ بن لادن کے نائب ایمن الظواہری کی طرف سے صدر پرویز مشرف کے خلاف بغاوت کی اپیل پر کوئی خاص رد عمل دیکھنے میں نہیں آیا ۔

ایمن الظواہری نے یہ اپیل بدھ کے روز قطر میں قائم عربی ٹیلی ویژن چینل الجزیرہ سے نشر ہونے والے ایک بیان میں کی تھی۔

ایمن الظواہری نے اپنے بیان میں پاکستان کے صدر پرویز مشرف کو غدار قرار دیا۔

بی بی سی کے دفاعی امور کے نامہ نگار فرینک گارڈنر کا کہنا ہے کہ یہ ٹیپ اس لئے بھی اہم ہے کہ گزشتہ ایک سال میں پہلی بار اسامہ بن لادن کی وڈیو سامنے آئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ بات خاصے یقین سے کہی جا سکتی ہے کہ یہ فلم افغانستان یا پاکستان میں فلم بند کی گئی ہے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری اور وزیر داخلہ مخدوم فیصل صالح حیات نے ٹیپ پر تبصرہ کرنے سے معذوری ظاہر کی ہے جبکہ وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ اسامہ بن لادن پاکستان میں چھپے ہوئے ہیں۔

ادھر مجلسِ عمل کے ڈپٹی سیکٹری جنرل لیاقت بلوچ نے ایمن الظواہری کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کون بتا سکتا ہے کہ آیا یہ پیغام ظواہری ہی کا ہے بھی یا نہیں۔

پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کے سربراہ مخدوم امین فہیم نے اپنے تبصرے میں کہا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ یہ ٹیپ اور آواز ایمن الظواہری ہی کی ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے اے پی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ انہیں معلوم نہیں کہ اسامہ کہاں ہے۔ ’اگر کسی کو معلوم ہے تو ہمیں بتائے۔‘

جماعت اسلامی کے ایک مرکزی رہنما سینیٹر پروفیسر خورشید احمد نے کہا ہے کہ وہ خود اور ان کی پارٹی کو ایمن الظواہری کے خیالات سے اتفاق نہیں ہے۔

’ہم پاکستان کے اندرونی معلامات کی اپنے طریقے سے اصلاح کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم ان (مشرف) کا تختہ الٹنے کے لئے کام نہیں کر رہے بلکہ سیاسی جدوجہد کے ذریعے تبدیلی لانے کی کوشش کررہے ہیں۔‘

الجزیرہ سے نشر کئے گئے ٹیپ میں الظواہری نے پاکستانی عوام کو کہا تھا کہ وہ صدر جنرل پرویز مشرف کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں جنہوں نے، ان کی رائے میں، افغانستان میں مسلمانوں کے خون کا سودا کیا اور عرب مجاہدوں کو پکڑ پکڑ کر امریکہ کے حوالے کیا۔

انہوں نے افغانستان کے عوام کو ’جلد‘ فتح کی نوید سنائی ہے اور ان سے کہا ہے کہ وہ امریکی اہداف پر حملے کریں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد