BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 11 September, 2003, 04:54 GMT 08:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اسامہ کی نئی وڈیو ٹیپ
اسامہ بن لادن
اسامہ بن لادن کو پہاڑی علاقے میں دکھایا گیا ہے

عربی ٹیلی ویژن چینل الجزیرہ نے ایک نئی وڈیو نشر کی ہے جس میں القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن اور ان کے نائب ایمن الظواہری کو دکھایا گیا ہے اور امریکی ٹھکانوں پر مزید حملوں کی دھمکی دی گئی ہے۔

الجزیرہ کا کہنا ہے کہ یہ مناظر غالباً اپریل کے اواخر یا مئی کے آغاز میں فلمائے گئے ہیں۔ اس وڈیو کے ساتھ جو آڈیو ٹیپ ہے اس میں اسامہ کے نائب الظواہری کا ایک بیان ریکارڈ ہے۔

آڈیو ٹیپ سے نشر کیے گئے اس بیان میں امریکی ٹھکانوں پر مزید حملوں کی دھمکی دی گئی ہے۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اسامہ بن لادن کی یہ نئی وڈیو ٹیپ گیارہ ستمبر کے حملوں کے دو سال پورے ہونے کے موقع پر جاری کی گئی ہے۔

اس ٹیپ میں الظواہری کی آواز میں متنبہ کیا گیا ہے کہ ’اللہ کی مدد سے ہم ہر اس شخص کا ہاتھ کاٹ دیں گے جو ہمیں چھونے کی کوشش کرتا ہے، تم خود کو اپنے جرم کی سزا بھگتنے کے لئے تیار کرلو۔‘

اسامہ

بی بی سی کے دفاعی امور کے نامہ نگار فرینک گارڈنر کا کہنا ہے کہ یہ ٹیپ اس لئے بھی اہم ہے کہ گزشتہ ایک سال میں پہلی بار اسامہ بن لادن کی وڈیو سامنے آئی ہے۔

آڈیو ٹیپ میں الظواہری نے عراقی عوام سے اپیل کی ہے کہ ’اللہ پر بھروسہ کریں، اور امریکیوں کو اس طرح شکار کریں جس طرح شیر اپنا شکار کرتا ہے، اور عراقی سرزمین کو ان کے لئے قبرستان بنادیں۔‘

اپنے پیغام میں الظواہری نے فلسطینیوں سے کہا ہے کہ وہ اسرائیلیوں کے خلاف مزاحمت جاری رکھیں اور ہتھیار نہ ڈالیں کیونکہ ’صرف جہاد ہی فلسطین کی آزادی کا راستہ ہے۔‘

اپنے بیان میں الظواہری نے کہا ہے کہ القاعدہ کے حالیہ حملے چھوٹی موٹی نوعیت کے تھے لیکن امریکہ کے ساتھ اصل جنگ ابھی شروع ہونی ہے۔

یہ واضح نہیں ہے کہ وڈیو میں دکھائی جانے والی یہ پہاڑیاں کہاں کی ہیں۔ اسامہ اور الظواہری کو وڈیو میں افغانی شلوار قمیض پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد