کراچی دھماکے کے بعد

آخری وقت اشاعت:  اتوار 3 مارچ 2013 ,‭ 18:34 GMT 23:34 PST
  • پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں اتوار کی شام دھماکے میں کم از کم چالیس افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوگئے
  • دھماکہ اقراء سٹی نامی رہائشی کمپلیکس کے قریب ہوا اور یہ اس قدر شدید تھا کہ اس سے فلیٹوں کا باہری حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا
  • دھماکے کے بعد چار سے چھ منزلہ عمارتوں کے چند فلیٹوں میں آگ بھی لگ گئی
  • دھماکے کے نتیجے میں بعض فلیٹوں کے اندرونی حصوں کو بھی نقصان پہنچا
  • امدادی اداروں کی آمد سے قبل ہی مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں کی تلاش کا کام شروع کیا
  • دھماکے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو جناح ہسپتال، پٹیل ہسپتال اور عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا ہے
  • جائے وقوع پر بھاری مشینری کی مدد سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں
  • عمارتوں کو نقصان پہنچنے کے نتیجے میں بہت بڑی مقدار میں ملبہ سڑک پر گرا جس سے امدادی کارروائیوں میں ابتدائی طور پر مشکلات پیش آئیں
  • عمارتوں کے ٹوٹے ہوئے حصوں سے گھریلو سازوسامان اور اشیاء دیکھی جا سکتی ہیں جو دھماکے کی شدت سے سڑک پر بھی آ گریں

ملٹی میڈیا

BBC © 2014بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔

]]>