امریکہ:انتخابی مہم کا آخری مرحلہ

آخری وقت اشاعت:  پير 5 نومبر 2012 ,‭ 06:04 GMT 11:04 PST
  • امریکی صدر براک اوباما سنسناٹی میں ایک جلسے کے بعد اپنے حامیوں سے مل رہے ہیں۔
  • رپبلکن امیدوار مٹ رومنی نیو پورٹ ورجینیا میں ایک جلسے کے دوران، ورجینیا ان چند ریاستوں میں سے ایک ہے جہاں کامیابی اہم ثابت ہو گی۔
  • یونیورسٹی آف سنسناٹی میں ایک جلسے کے دوران صدر اوباما کی تقریر میں خلل ڈالنے اور اسقاط حمل کے خلاف بولنے والے شخص کو پولیس ہال سے باہر لے جانے کی کوشش کر ہی ہے۔
  • سابق امریکی صدر بل کلنٹن کونکورڈ نیو ہیمپشائر میں ایک جلسے کے دوران صدر اوباما کو سٹیج پر خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔
  • صدر اوباما اور ان کے مخالف مٹ رومنی ان ریاستوں کے طوفانی دوروں پر ہیں جہاں کامیابی ان کے لیے اہم ثابت ہو سکتی ہے۔ مٹ رومنی یہاں کلیو لینڈ، اوہائیو ائرپورٹ پر اپنے طیارے سے باہر آتے ہوئے۔
  • ہالی وڈ فلوریڈا میں صدر اوباما کی ایک حامی کا منفرد انداز
  • ایک رپبلکن پارٹی کا رکن سنسناٹی میں بینر اٹھائے کھڑا ہے جس پر بن غازی میں امریکی سفارت خانے پر حملے کے بارے میں لکھا ہوا ہے کہ ’وہاں امداد سے انکار کیا گیا، اوباما نے جھوٹ بولا اور سفیر کی ہلاکت ہوئی‘۔
  • ایک خاتون اپنی کم سن بچی کے ساتھ آئیوا میں رپبلکن امیدوار مٹ رومنی کی ریلی میں شریک ہے۔ بچی کی شرٹ پر لکھا ہے ’اوباما مجھے رلاتا ہے‘۔
  • مٹ رومنی اپنے چند نو عمر حامیوں کے ساتھ امریکی ریاست آئیوا کے مقام ڈیس موئنس میں۔

ملٹی میڈیا

BBC © 2014بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔

]]>