ورلڈ ٹی ٹوئنٹی:سری لنکا فائنل میں

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 4 اکتوبر 2012 ,‭ 15:57 GMT 20:57 PST
  • ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو سولہ رنز سے شکست دے دی۔پاکستان کی ٹیم مقرر اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر صرف ایک سوتیئیس رنز بنا سکی۔
  • شاہد آفریدی بنا کوئی رن بنائے پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔
  • شاہد آفریدی بنا کوئی رن بنائے پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔
  • شعیب ملک چھ رنز بنا کر رنگنگ ہیراتھ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
  • سری لنکن باؤلر میتھیوز نے کامران اکمل اورناصر جمشید کو آؤٹ کیا۔
  • سری لنکا کے سکور ایک سو انتالیس کے تعاقب میں پاکستان نے دس اوورز کے کھیل میں چار وکٹوں کے نقصان پر ستر رنز بنائے۔
  • سری لنکا میں جاری ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
  • پاکستان کی ٹیم میں عبدالزاق کی جگہ سہیل تنویر کو شامل کیا گیا ہے جبکہ سری لنکا نے رنگانا ہیراتھ کو شامل کیا ہے۔
  • اوپنر جے وردھنے شاہد آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے بیالیس رنز سکور کیے
  • سری لنکا کے بیٹسمین سنگاکارا اٹھارہ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کا کیچ محمد حفیظ کی گیند پر شعیب ملک نے پکڑا۔
  • سری لنکا کی ٹیم نے اپنی اننگز میں کُل سترہ چوکے لگائے۔
  • پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ، شاہد آفریدی، عمر گل اور سعید اجمل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
  • سری لنکا کی جانب سے جے وردھنے نے سات چوکوں کی مدد سے بیالیس جبکہ دلشان نے تین چوکوں کی مدد سے پینتیس رنز بنائے۔
  • پاکستان دنیائے کرکٹ کی وہ واحد ٹیم ہے جس نے اب تک کھیلے گئے تمام ورلڈ ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کے سیمی فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کی ہے۔

ملٹی میڈیا

BBC © 2014بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔

]]>