BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ماں کا دن!

ماں! تو اب بچے جننا بند کردے۔
تو نے جو چھ ارب بچے جن لیے انہوں نے تجھ سے کیا کیا نہیں لیا۔

تیرے پیٹ کے قلعے میں نو ماہ کا تحفظ۔ پیدائش کے بعد تیرے ہاتھوں کے لمس کی گرمی۔ تیرے رت جگوں کی قیمت پر میٹھی نیند۔ بن مانگے چھاتی کا دودھ۔گرم و سرد موسموں اور منڈلاتے گدھوں سے بچنے کے لئے تیری گود کی چھتری۔ انگلی پکڑ پکڑ کر چلنے کی راحت۔ تیری بھوک کی قیمت پر بھر پیٹ کھانا۔ تیری بوسیدہ چنری کے عوض صاف کپڑے۔ تو نے اپنے خواب فروخت کرکے کتاب اور قلم تھمایا۔ تجھ سے جوتوں کے تسمے بندھوائے۔ تو نے الف ب ت کی مشق کروائی۔ اپنے جائے کی نادانی اپنے سر لے کر باپ کی ڈانٹ کا رخ اپنی طرف موڑ لیا۔

مگر تو نے جو چھ ارب بچے جن ڈالے انہوں نے تجھے کیا دیا ! صرف ناسمجھی کے دور کی کلکاریاں، مسکراہٹ اور معصوم شرارتوں کی مسرت۔ بس!

جسے جنتے ہوئے تو نے اپنا جسم، جان اور روح داؤ پر لگادی کیا اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے بعد اس نے تجھے اس قابل بھی سمجھا کہ جیب کترا، نوسر باز، چور یا ڈاکو بننے سے پہلے تجھ سے صرف ایک بار ہی پوچھ لیتا۔ یا کسی اور کے بچے کو قتل کرنے سے پہلے تجھے اعتماد میں لے لیتا۔ بارودی جیکٹ پہننے کے بعد تجھ سے مل کر رخصت ہوتا۔ جنگ کا طبل بجانے یا گولہ پھینکنے سے پہلے تجھے فون کرلیتا۔ کسی کا گھر برباد کرنے سے پہلے تیرے پلو کی چادر میں سوتے سمے کو بلا لیتا۔ کسی کا گیت برباد کرنے سے پہلے تیری پہلی لوری کو یاد کرلیتا۔

کسی کا کھیت نذرِ آتش کرتے وقت تیری گود کی گرمی کا تصور کرلیتا۔ کسی کا روزگار چھیننے سے پہلے تیرے ہاتھوں سے کھایا پہلا نوالہ ہی تصور میں لے آتا۔ دوسروں کی بھوک کے عوض تجوریاں بھرتے وقت تیری دودھ سے بھری چھاتی کا خیال کرلیتا۔ کسی کو دھوکا دینے سے پہلے تجھ سے ملنے والے ہمیشہ سچ بولو کے سبق کو ہی ذہن میں لے آتا۔ ریل کی پٹڑی پر سر رکھنے سے پہلے تیری آنکھوں سے اپنے گالوں پر ٹپکنے والے پہلے خواب کو ہی یاد کر لیتا۔

دیکھ لے ماں! تو نے کیا کیا اور تیرے بچوں نے کیا کیا۔

وہ زمانے اور تھے جب تیری کوکھ سے اشرف الانسان جنتے تھے۔

مگر مجھے معلوم ہے کہ یہ سب کچھ جانتے ہوئے بھی تو بچے جننا بند نہیں کرے گی۔ تیری آس کبھی نہ ٹوٹے گی۔

بس یہی ایک خرابی ہے تجھ میں۔

زرداری کی 6گیندیں
’یہ کرتب زرداری کا شوق نہیں مجبوری ہے‘
کیسےسمجھاؤں؟
’پا کستان کے پانچ پیاروں کو سمجھا دیا گیا ہے‘
غریب کی ٹیبل
’چھ ہزار روپے میں گھر کا بجٹ تو بنا دیں‘
چائے پلاؤ چائے!
آج کی جنتا چائے پیے بغیر نہیں جائے گی۔
ہم جیت نہیں سکتے!
یور ایکسیلنسی کچھ عرض کروں: وسعت اللہ
اسی بارے میں
پانچ ارب ڈالر کا اسلحہ کس کے لیے؟
28 October, 2007 | قلم اور کالم
سب سے پہلے پاکستان، کس کا
04 November, 2007 | قلم اور کالم
خوش قسمت مشرف
11 November, 2007 | قلم اور کالم
سائے سے کون ڈرے
18 November, 2007 | قلم اور کالم
اللہ اللہ خیر صلا
09 December, 2007 | قلم اور کالم
بے چارہ میڈیا
16 December, 2007 | قلم اور کالم
عطار کا لونڈا
23 December, 2007 | قلم اور کالم
بھٹو خاندان کو ختم کرنے کی ترکیب
30 December, 2007 | قلم اور کالم
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد