BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 30 December, 2007, 15:43 GMT 20:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھٹو خاندان کو ختم کرنے کی ترکیب

بلاول بھٹو زرداری
بلاول بھٹو زرداری اپنی ماں کی آخری رسومات کے دوران اپنے باپ کے پہلو میں نظر آئے
مجھے بھٹو خاندان سے زیادہ اسٹیبلشمنٹ کی قسمت پر رحم آتا ہے۔ کیونکہ بے چاری اسٹیبلشمنٹ پچھلے چالیس برس سے سائے کو تلوار سے کاٹنے کی کوشش میں اپنے بازو شل کررہی ہے۔

یہ ٹھیک ہے کہ بھٹو خاندان میں سے اب تک کوئی بھی طبعی موت کا ذائقہ نہیں چکھ سکا۔لیکن یہ بھی ہے کہ اس خاندان میں سے چاہے کسی کو پھانسی پر لٹکا دیا جائے یا زھر دے کر مار دیا جائے یا گولیوں کو جسم کے آرپار کردیا جائے ۔وہ دفنائے جانے کے فوراً بعد پہلے سے بھی زیادہ لمبے قدوقامت کے ساتھ نمودار ہوجاتا ہے اور اسٹیبلشمنٹ کو اور ڈراتا ہے۔ یہ وہ کمبل ہے جس سے جتنا جان چھڑانے کی کوشش کی جائے اتنا ہی لپٹتا چلا جاتا ہے۔

بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ بھٹو خاندان حصولِ اقتدار اور ذاتی جاہ حشم کے لئے عام آدمی کو بڑی خوبصورتی سے بے وقوف بنا کر استعمال کرنے میں بے مثال مہارت رکھتا ہے۔

لیکن اگر آپ غور کریں تو آپ کو محسوس ہوگا کہ معاملہ غالباً الٹا ہے۔بھٹو خاندان عوام کو نہیں بلکہ عوام بھٹو خاندان کو اپنی ازلی محرومیاں واضح کرنے کے لئے بڑی معصومانہ چالاکی کے ساتھ استعمال کرتے ہیں۔

اس ملک پر ہر قیمت پر پنجے گاڑ کر رکھنے والے اگر واقعی بھٹو خاندان اور اسکی سیاست سے جان چھڑانا چاہتے ہیں تو اب انہیں پھانسی یا قتل کے ناکام طریقے کے بجائے ایک اور فارمولا استعمال کرنا چاہیے۔

عوام کو جی ڈی پی ، میگا پروجیکٹس، پرائس انڈیکس ، مائیکرو اور میکرو اکنامک مینجمنٹ، اوسط آمدنی ، اسلام ، لبرل ازم اور اعتدال پسندی کے نام پر مداری پن سے محظوظ کرنے کے بجائے روٹی ، کپڑا، مکان، روزگار، تعلیم اور صحت دے دیجئے اور کسی بیرک کی زنگ آلود الماری سے جمہوریت کی غصب شدہ امانت لوٹا دیجئیے بھٹو خاندان کا جن خود بخود بوتل میں پھر سے بند ہوجائے گا۔

بصورتِ دیگر ایوب خان ہوگا تو ذوالفقار علی بھٹو بھی آئے گا۔ضیا الحق ہوگا تو نصرت اور بے نظیر بھی ہوں گی اور پرویز مشرف ہوگا تو بلاول بھٹو زرداری بھی ہوگا۔۔۔

سائے سے کون ڈرے
سب ڈر رہے ہیں ایک دوسرے سے
 بات سے باتاللہ اللہ خیر صلا
کسی کو بھی منہ زور عدلیہ نہیں چاہئیے
 بات سے باتبے چارہ میڈیا
اگر میڈیا آزاد ہوتا تو شاید بنگلہ دیش نہ بنتا
بات سے باتخوش قسمت مشرف
اپوزیشن میں غدر اور آپا دھاپی کی کیفیت
 بات سے باتعطار کا لونڈا
ایجنسیوں کا عمل دخل جاری تو پھر امید کیا ہے؟
آگے تو بڑھنا ہے
نئی قیادت کو دھڑے بندی کے وائرس سے بچنا ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد