دس چیزیں جن سے ہم گذشتہ ہفتے لاعلم تھے

سرینا ولیمز

،تصویر کا ذریعہGetty Images

ہم گذشتہ ہفتے درج ذیل دس چیزوں سے لاعلم تھے:

1۔ سٹار امریکی ٹینس کھلاڑی سرینا ولیمز نے اس وقت گرانڈ سلیم جیتا جب وہ دس ہفتے کی حاملہ تھیں۔

2۔ آسٹریلیا کے ایک شہر میں تارک الدنیا شخص یا راہب کے قیام کے لیے سترہویں صدی کے دور سے ایک رہائش ہے۔

3۔ نیٹفلکس کی سروسز حاصل کرنے والے صارفین نے نصف ارب گھنٹوں سے بھی زیادہ ایڈم سینڈلر کی فلمیں دیکھنے میں صرف کیا۔

4۔ تخلیقی صلاحیت کے حامل افراد دنیا کو مختلف انداز سے دیکھتے اور برتتے ہیں۔

5۔ 'ڈلیک'، 'ٹارڈز' اور 'سائبرمین' جیسے الفاظ اب آکسفرڈ انگلش ڈکشنری میں شامل کر لیے گئے ہیں۔

6۔ کرہ ارض کی فضا میں دس سینی میٹر سے بڑی 20،000 ایسی اشیا ہیں جو بھیانک اور تباہ کن نقصان کا سبب بن سکتی ہیں۔

7۔ کام پر سائیکل پر جانے سے آپ میں کینسر اور امراض قلب کا خطرہ نصف حد تک کم ہوسکتا ہے۔

8۔ موسیقار پرنس پیٹر بریئوسٹرانگ کے نام سے سفر کیا کرتے تھے۔

9۔ سائنس دانوں نے پہلی بار نادر قسم کے بڑے 'شپ ورم' (جہازی کیڑوں) کے نمونے دریافت کیے ہیں۔

10۔ اب آپ یونیورسٹی آف ٹینیسی میں معروف موسیقار ڈولی پارٹن کو بطور نصاب اپنے کورس میں شامل کر سکتے ہیں۔