BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
آپ کی آواز
وقتِ اشاعت: Wednesday, 15 December, 2004, 16:21 GMT 21:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مالاکنڈ: خواتین کا ووٹ نہیں
فائل فوٹو: پی پی پی کی حامی خواتین
فائل فوٹو: پی پی پی کی حامی خواتین
صوبہ سرحد کے علاقے مالا کنڈ میں قومی اسمبلی کی نشست این اے پینتیس کے لیے بدھ کے ضمنی انتخاب میں مقامی طور پر کیے گئے فیصلے کے تحت اکثر علاقوں میں خواتین کو ووٹ نہیں ڈالنے دیا گیا۔ اس حلقے میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ق) کے سلیم سیف اللہ ، ایم ایم اے کے سید بختیار مانی اور پیپلز پارٹی کے انجینئر ہمایوں امیدوار ہیں۔

علاقے کے صدر مقام میں بٹ خیلا کے بازار میں کئی پولنگ سٹیشنوں پر لوگوں نے بتایا کہ خواتین کو ووٹ کا حق نہ دینے کے فیصلے پر تمام جماعتیں متفق تھیں تاہم سیاسی جماعتوں نے اس خیال کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے خواتین کو ووٹ ڈالنے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ خواتین کو ووٹ کا حق نہ دینے پر آپ کا کیا ردعمل ہے؟

آپ کی رائے

یہ فورم اب بند ہوچکا ہے، قارئین کی آراء نیچے درج ہیں۔

سیدو گُل، سوئٹزرلینڈ :
عورت کو ووٹ کا حق دینا چاہیے۔

عاطف مرزا، آسٹریلیا:
یہ پڑھ کر مایوسی ہوئی کہ پاکستانی عورت کو آج بھی ووٹ ڈالنے کا حق حاصل نہیں۔ ہمارے شمالی علاقے اپنے آپ کو اسلام کے بہترین پیروکار بتاتے ہیں لیکن یہ عمل ان کی اس بات کی مکمل تردید کرتا ہے۔ عورت کو ووٹ دینے کا بنیادی حق حاصل ہے اور اگر ہم انہیں ایسا کرنے سے روک رہے ہیں تو یہ اسلامی اقدار کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

بابر راجہ، جاپان:
خواتین کے ووٹ سے زیادہ تعلیم کی کمی کا فقدان ہے۔ اگر تعلیم عام ہو جائے تو لوگوں میں شعور ضرور آئے گا۔ ایک عورت اگر پڑھی لکھی ہو تو اس کا پورا خاندان پڑھا لکھا ہوتا ہے۔

کرن مرزا، کینڈا:
بہت ہی غلط بات ہے۔ اسلام نے عورت کو جو مقام دیا ہے اور ماں، بہن اور بیٹی کے روپ میں جو عزت عطا کی ہے اس پر شاید مولویوں کو اعتراض ہے۔ ہمارے مذہب میں تو ایسا نہیں ہے اور نہ ہی قرآن پاک میں ایسا کوئی ذکر ہے۔ نجانے کیوں یہ خود سے ایسی دقیہ نوسی باتیں لے آتے ہیں، تب ہی تو آج ہماری یہ حالت ہے۔

گوہر ایوب خان، پاکستان:
میرا تعلق مالاکنڈ ایجنسی کے نزدیک گاؤں سے ہے۔ ہم لوگ ایم ایم اے اور دیگر سیاسی جماعتوں کی منافقانہ اور دوغلی سیاست کا شکار ہیں۔ ایک طرف تو یہ لوگ اسلام اور بنیادی انسانی حقوق کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف عورت کو انسان ماننے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ ایم ایم اے کے لیڈر قاضی حُسین احمد کی صاحبزادی تو نیشنل اسمبلی کی ممبر بن سکتی ہیں لیکن مالاکنڈ اور دیر کی خواتین کو ووٹ ڈالنے کا حق حاصل نہیں۔ خاص طور پر ایم ایم اے کے لیڈر صاحبان اس کو اسلام اور پختون انا کا مسئلہ بنائے ہوئے ہیں۔

واہ کیا بات ہے پاکستان کی
 ایک طرف اکیسویں صدی اور ماڈرن بننے کی باتیں ہو رہی ہیں اور دوسری طرف عورت کو اس قابل بھی نہیں سمجھا جا رہا کہ وہ ووٹ دے سکے۔
جاوید اقبال ملک، چکوال

جاوید اقبال ملک، چکوال:
واہ کیا بات ہے پاکستان کی، ایک طرف اکیسویں صدی اور ماڈرن بننے کی باتیں ہو رہی ہیں اور دوسری طرف عورت کو اس قابل بھی نہیں سمجھا جا رہا کہ وہ ووٹ دے سکے۔ یہ کون سا قانون ہے اور کون سا انصاف ہے؟

احمد جمیل ترک، پاکستانی:
تعلیم کی کمی اس کی ذمہ دار ہے۔کہیں سرکاری اور پرائیویٹ غنڈہ گردی سے مخالفین کو ووٹ دینے سے روکا جاتا ہے اور کہیں جہالت کی وجہ سے ایک بڑی تعداد جمہوری عمل میں شرکت اور شراکت کو غیر ضروری سمجھتی ہے۔

زین العابدین، اسلام آباد:
ہر علاقہ کی اپنی روایات ہوتی ہیں، تو کیوں نہ ہم اس علاقے کی روایات کا احترام کریں۔

فہیم سرور، بلوچستان:
جب تمام لوگوں نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا تھا کہ عورتیں ووٹ نہ دیں تو ٹھیک ہی ہے ویسے بھی اس علاقے میں اسلامی نظام نافذ ہے۔ خواتین کو ووٹ کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

بنت زہرہ سیدہ، امریکہ:
اسلام کے علمبردار جو عورت کو انسان ہی نہیں مانتے وہ اسے ووٹ کا حق تو کیا زندہ رہنے کا حق دے دیں تو بڑی بات ہے۔

جمیلہ خاتون، امریکہ:
عجیب اسلام ہے، سمگلنگ، ہیروئن سب جائز اور خواتین کا ووٹ ڈالنا غیر شرعی ؟

سیٹھ عبدالرحمٰن:
یہ دور ہی ’جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا ہے‘۔فکر کی کوئی بات نہیں ہے، لاٹھی بدلتی رہتی ہے۔

حسین اللہ، باٹاگرام:
عورتوں کو ووٹ ڈالنے کا حق ہونا چاہیے کیونکہ انہیں قومی و صوبائی اسمبلیوں میں منتخب بھی کیا جا رہا ہے۔

باچا غنی، مالاکنڈ:
اسلام میں ہر ایک کو انتخاب کا حق ہے اور عورتوں کو ووٹ ڈالنے کی آزادی ہونی چاہیے۔

علی رضا علوی، اسلام آباد:
خواتین کو ایک بنیادی حق سے محروم رکھنا صریحاً ناانصافی ہے۔ اگر سیاسی جماعتوں کا مؤقف درست ہے تو خواتین کو تعلیم کی ضرورت ہے کہ انہوں نے کیوں اپنا حق استعمال نہیں کیا۔ پابندی تھی تو کیوں حق نہیں مانگا؟ ظلم سہنے والا بھی ظلم میں برابر کا حصہ دار ہوتا ہے۔

ندیم ملک، پیرس:
پاکستان کے کن کن معاملات کے بارے میں آپ رائے پوچھیں گے۔ کسی بھی مسیلے پر بات کرنا فضول ہے۔ پاکستان کا اللہ ہی حافظ ہے۔

سیاسی جماعتوں سے سوال
 میں تمام سیاسی جماعتوں، خصوصاً ایم ایم اے سے پوچھتا ہوں کہ وہ کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے امیر علاقوں میں عورت کی انتخابات میں شرکت پر کیوں خاموش ہیں؟
عمران صدیقی، کراچی

عمران صدیقی، کراچی:
اس کا اسلام سے زیادہ مقامی روایات اور رسومات سے تعلق ہے۔ میں تمام سیاسی جماعتوں، خصوصاً ایم ایم اے سے پوچھتا ہوں کہ وہ کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے امیر علاقوں میں عورت کی انتخابات میں شرکت پر کیوں خاموش ہیں؟ ان جگہوں پر وہ ووٹ حاصل کرنے کے لیے وہ عورتوں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں لیکن دور دراز علاقوں میں سرداروں کے اثرورسوخ کی وجہ سے پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔

ڈاکٹر الطاف حسین بوق، اٹلی:
جہالت کی بھی حد ہوتی ہے لیکن پاکستان میں اس کی کوئی حد نہیں۔ چونکہ ہم غلام رہ چکے ہیں، اس لیے غلامی والے قوانین موجود ہیں۔ کیا اسلام یہی درس دیتا ہے کہ عورت کو صرف جنس اور گھر کے کاموں کے لیے رکھا جائے؟ کیا فرق ہے قبل از اسلام اور آج کی عورت میں جو مالاکنڈ اور پاکستان میں رہتی ہے؟

وسیم، کینیڈا:
پاکستان میں سیاست میں ہمیشہ گھٹیا ہتھکنڈے استعمال کیے جاتے ہیں۔ ہم اسلام کا قلعہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں اور غیراسلامی حرکات کرتے ہیں۔ ہم صرف سیاستدانوں اور ملاؤں کے لیے دعا ہی کر سکتے ہیں جو ہمارے رسول کی پیشین گوئی کے مطابق اس عہد کے ملا ہیں۔

عفاف اظہر، ٹورنٹو:
یہی تو المیہ ہے کہ مرد اپنی مردانگی ظاہر کرنے کے لیے عورتوں کے حقوق غصب کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔ کاش وہ سمجھ پائیں کہ یہی ان کی نامردی کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔

ساجد شاہ، برطانیہ:
میرا اپنا تعلق این ڈبلیو ایف پی کے ایک پس ماندہ ضلع سے ہے۔ مجھے اچھی طرح معلوم ہے کہ خواتین کی ووٹنگ میں کتنی دھاندلیاں اور بدنظمی ہوتی ہے اور عموماً بدعنوان لوگ اس کا بہت مؤثر استعمال کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہی لوگ انتخابات کے بعد ہم پر مسلط ہوجاتے ہیں۔ میں مانتا ہوں کہ خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنا اس مسئلے کا حل نہیں ہے لیکن یہ ایک قابلِ توجہ مسئلہ ہے اور ہمیں اس کا پائیدار حل تلاش کرنا چاہیے۔

شہلا اظہر، ٹورنٹو:
اچھا ہی تو ہے ناں کہ ووٹ مردوں کو دینے سے تو بہتر ہے کہ نہ ہی دیا جائے اور وہ بھی ایسے مردوں کو۔

لبنیٰ واسطی، امریکہ:
اسلام کے نام لیوا ملا اب کدھر گئے؟ کدھر گیا اسلام؟ جو خواتین کے حقوق نہیں مانتے وا اسلام کی کیا تشریح کریں گے؟

علینہ طاہر، ٹورنٹو:
بہت غلط بات ہے۔ اگر میں وہاں ہوتی تو ضرور ووٹ ڈالتی۔ نجانے ہمارے مذہبی رہنما کس قیامت کے منتظر ہیں۔

عاصم الدین، انگلینڈ:
اب پی پی پی اور پی یم ایل کو جواب دینا ہوگا کہ انہوں نے خواتین کو کیوں ووٹ نہیں ڈالنے دیا جبکہ وہ مذہبی جماعتوں کو پس ماندہ قرار دیتے ہیں۔

پہلا صفحہ
 شکر کریں کہ ووٹ ڈالنے کی خواہش پر ان کو قتل نہیں کر دیا گیا اس صورت میں آپ بی بی سی والے اس خبر کو پہلے صفحے پر شائع کرتے۔
فراز قریشی، کراچی

فراز قریشی، کراچی:
جناب کوئی بڑی بات کریں۔ یہاں تو عورت کو سب کے سامنے قتل کر دیا جاتا ہے اور قاتل بچ نکلتا ہے۔ عزت کا جنازہ نکالا جاتا ہے اور پورا معاشرہ دیکھتا رہتا ہے۔ شکر کریں کہ ووٹ ڈالنے کی خواہش پر ان کو قتل نہیں کر دیا گیا۔ اس صورت میں آپ بی بی سی والے اس خبر کو پہلے صفحے پر شائع کرتے۔ جہاں تک خواتین کے ساتھ سلوک کا تعلق ہے تو کسی کو کیا شک ہوسکتا ہے کہ پاکستان میں ان کے ساتھ کیا کچھ کیا جاتا ہے۔

علی عمران شاہین، لاہور:
مجھے پتہ ہے کہ بی بی سی یہ فورم اس لیے کروا رہی ہے کہ مسلم خواتین کو ووٹ ڈالنے سے محروم رکھنے کی آڑ میں اسلام پسندوں اور علماء کی مذمت کی جاسکے۔ انٹرنیٹ پر آنے والے اکثر لوگ کیونکہ اسلام کے بارے میں جاہل ہوتے ہیں اس لیے ان سے اسلام دشمنی پر مبنی رائے لینا مشکل نہیں ہوتا۔ میں یہ بھی جانتا ہوں کہ میری یہ رائے شائع نہیں کی جائے گی لیکن چلیے کسی تک تو بات ضرور پہنچے گی۔

اصغر خان، برلن، جرمنی:
یہ سب پرانی روایات ہیں اور ان کی وجہ سے پاکستان ترقی نہیں کر رہا۔ حکومت کو اس طرح کے معاملات میں ہر چیز اپنے ہاتھ میں لینی چاہیے اور سرداری نظام کو ختم کرنا چاہیے۔

محمد رضوان فارقی، گجرات:
یہ کسی حد تک درست ہوا ہے۔

خالد شاہین، جرمنی:
اس دور میں بھی پاکستان میں خواتین کو ووٹ کے حق سے محروم رکھنا انتہائی افسوس ناک ہے۔ اسے حکومت کے بلند بانگ دعووں کی نفی نہ کہیں تو کیا کہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد