BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 31 March, 2004, 12:36 GMT 17:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حقوقِ نسواں: بل پرشدید اختلافات
News image
پاکستان کی پارلیمان میں حقوقِ نسواں کے بل کے باعث حکومت اور حزبِ اختلاف کے ارکین کے درمیان سخت قسم کے اختلافات سامنے آئے ہیں۔

خواتین کے حقوق کا یہ مسودۂ قانون پاکستان پیپلز پارٹی کی ایک خاتون رکن نے پیش کیا تھا جس میں عورتوں کے خلاف حدود آرڈینیس سمیت تمام امتیازی قوانیں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

لیکن اسلام آباد میں بی بی سی کے نامہ نگار ظفر عباس نے اپنے مراسلے میں بتایا ہے کہ اس بل کے پیش ہونے کے بعد نہ صرف حکمراں اتحاد کی جماعتوں کے کچھ قدامت پسند ارکان بلکہ حزبِ اختلاف کے رکن بھی اس بل کی سخت مخالفت کر رہے ہیں۔

پاکستان کی پارلیمان میں کسی مسودۂ قانون پر اس طرح کی سیاسی صورتِ حال ماضی میں شاذ شاذ ہی سامنے آئی ہے۔

پیپلز پارٹی کی رکنِ اسمبلی شیری رحمٰن کی طرف سے بل پارلیمان میں پیش کیئے جانے کے بعد، مسلم لیگ نواز گروپ نے مخالفت کا آغاز کیا۔ تاہم کچھ ارکانِ اسمبلی نے جن میں کئی خواتین شامل تھیں، بالواسطہ اس بل کی حمایت کی۔

حکمراں اتحاد کی کشمالہ طارق نے اس موقع پر کہا کہ اس موضوع پر پارٹی لائن سے بالا تر ہوکر اتفاقِ رائے پیدا کرنے کی کوشش جاری ہے جس کی کامیابی کی صورت میں حقوقِ نسواں کے بل کو کافی حمایت حاصل ہو جائے گی۔

لیکن قدامت پسند اراکینِ اسمبلی کا کہنا تھا کہ عورتوں سے متعلق قوانین اسلام کے نام پر بنے ہیں جنہیں تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔

اس بل کی حمایت اور مخالف کا محور دو اہم نکات ہیں ایک یہ کہ جب کوئی عورت اپنے قبیلے سے باہر شادی کرتی ہے تو اسے غیرت کے نام پر اکثر مار دیا جاتا ہے۔ دوسرا مسئلہ حدود آرڈینیس کا ہے جسے انیس سو اسی کی دہائی میں اسلامی سزائیں دینے کی غرض سے نافذ کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد