BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
آپ کی آواز
وقتِ اشاعت: Monday, 27 September, 2004, 15:00 GMT 20:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مشرف منموہن: آپ کےعنوانات
News image
پچھلے ہفتے نیو یارک میں پاکستانی صدر جنرل پرویز مشرف اور بھارتی وزیرِ اعظم من موہن سنگھ کے درمیان پہلی بار ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات کے لیے جب من موہن سنگھ روزویلٹ ہوٹل پہنچے تو جنرل پرویز مشرف نے ان کوایک فوٹو البم پیش کی جس میں من موہن سنگھ کے ضلع چکوال میں آبائی گاؤں ’ گاہ‘ کی تصاویر کے علاوہ ان کا جماعتِ دوئم کا رزلٹ کارڈ بھی شامل تھا۔

یہ تصویر اسی موقعہ پر لی گئی ہے۔ اس میں من موہن سنگھ کے دائیں بھارتی وزیرِ خارجہ نٹور سنگھ اور پرویز مشرف کے دائیں پاکستانی وزیرِ خارجہ خورشید محمود قصوری ہیں۔ اس تصویر کے لیے کم سے کم الفاظ میں عنوان تجویز کیجیے۔

آپ کا عنوان

آپ اپنے عنوانات اردو، انگریزی یا رومن اردو میں بھی بھیج سکتے ہیں۔


عرفان ایدھی، کراچی:
بھائی جان پلیز کسی کو بتانا نہیں۔



نجیب الرحمٰن، نانجنگ، چین:
بچپن کی محبت کو بھلا نہ دینا

محمد عبیداللہ، پاکستان:
یادِماضی عذاب ہے یا رب



اقبال جاوید ملک، چکوال، پاکستان:
میری لنگوٹی والی تصویر کہاں ہے؟



آصف ججہ، کینیڈا:
کشمیر دو پھر مانوں



رانا سمید، فیصل آباد، پاکستان:
یارو یہی دوستی ہے



عثمان:
آپ ہمیں کشمیر کب پیش کر رہے ہیں



امن، کراچی، پاکستان:
مجھے چاہیے تھا کہ دوسری جماعت میں بھی ٹھیک سے پڑھ لیتا۔



شاہد احمد، امریکہ:
آپس کی بات ہے آپس میں رکھنا
میرا ریزلٹ کسی نوں نہ دسناں



عدیل احمد، امریکہ:
آیا ہے یاد مجھے پھر وہ ظالم گذرا زمانہ



ظلِّ ھما، شہدادپور، پاکستان:
موہن جی آپ جتنا بھی پڑھ لیں ہم تو جانتے ہیں آپ دوسری میں فیل ہوئے تھے۔



عفاف اظہر، سکاربرا، کینیڈا:
یہ البم نہیں، ہمارا دل ہے موہن جی



شہریارخان، سنگاپور:
تصویر کے بدلے کشمیر، پلیز



یحیٰ ،نامعلوم:
اب آپ بھی کچھ پیش کریں۔


عزیز عالم، ہیورڈ، امریکہ:
خدا کے لیے ’ہاں‘ کہہ دیں


خالد خان، جرمنی:
کیا واقعی یہ میں ہوں؟


محمد آصف، امریکہ:
اس کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے ہمارے پاس۔



رہنما خان، لارڈسٹر، امریکہ:
ارے، یہ تو میری داڈھی مونچھوں بغیر کی تصویریں ہیں۔


راحت ملک، راولپنڈی، پاکستان:
کشمیر کے لیے یہ رشوت کافی نہیں۔


خلیل خان، سعودی عرب:
کہاں کہاں چُھپو گے سردار جی، آخر ڈھونڈ نکالا آپ کا پِنڈ۔


شاہدہ اکرم، ابوظبی، متحدہ عرب امارات:
یہ لنگوٹی پہنے نہر میں چھلانگ لگاتے ہوئے والی تصویر بھی دیکھیں موہن جی۔


ریحان تملہ، کراچی:
مُک مکا سے کام نہیں چلے گا کیا؟


حسن میمن، کراچی:
کبھی ہم بھی خوبصورت تھے۔


شاہد عمر، راولپنڈی،پاکستان:
وہ بھی کیا دن تھے۔


محمد جاوید اختر، مانٹریال، کینیڈا:
البم ڈپلومیسی۔


ابرار حسین، گجرات، پاکستان:
وہ تو ’اٹل‘ تھے لیکن ان کا ’من‘ موہا جا سکتا ہے۔


ماجدعلی، سکاٹ لینڈ، برطانیہ:
آپ کی خدمت میں دونوں تصاویر۔ پگڑی والی اور بغیر پگڑی کے بھی۔


مقصود رسول، ہانگ کانگ:
اچھا ہوتا گھر جا کر دیکھتا، یہاں تو سارے دیکھ رہے ہیں۔


کرن جبران، واٹرلو، کینیڈا:
کہیں یہ لنگوٹی والی تصویر بی بی سی کے ہتھے نہ چڑھ جائے۔
اسی بارے میں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد