BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
آپ کی آواز
وقتِ اشاعت: Tuesday, 03 February, 2004, 18:55 GMT 23:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بش اور ڈاکٹر کے کی ملاقات
عنوان بھیجیں
عنوان بھیجیں
صدر بش نے خفیہ اداروں کے ذریعے حاصل ہونے والی ان معلومات کی آزادانہ انکوائری کا حکم جاری کیا ہے جنہیں عراق پر حملے کا جواز بنایا گیا۔ عراق کے پاس بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار نہ ہونے کے بارے میں امریکی معائنہ کاروں کے سابق سربراہ ڈیوڈ کے کے بیان کے بعد بش انتظامیہ پر شدید دباؤ تھا کہ وہ اس معاملے کی انکوائری کرائے۔

صدر بش اس سے پہلے اس سلسلے میں کوئی آزادانہ انکوائری کرانے کی مخالفت کر چکے ہیں تاہم اب انہوں نے اس کا حکم جاری کر دیا ہے۔ ان کی ڈیوڈ کے کے ساتھ ملاقات کی یہ تصویر اس انکوائری کے اعلان کے دو دن بعد لی گئی ہے۔ اس کے لئے عنوان تجویز کریں۔ براہِ مہربانی اپنے عنوان کے لئے کم سے کم الفاظ کا انتخاب کیجئے۔

آپ کے عنوانات

اپنے عنوانات آپ اردو، انگریزی یا رومن اردو میں بھیج سکتے ہیں۔


اعجاز اعوان، کراچی
لگتا ہے تم کو بھی ہیرو بننے کا شوق ہے


محمد عامر خان، کراچی
صبح ہوگئی ماموں


خان گل، پاکستان
ہوشیار باش

ملک وسیم الحق، کراچی، پاکستان
دو چوہے چلے شکار کو


محمد علی میمن، کراچی، پاکستان
دو شیطان مِل رہے ہیں، مگر چپکے چپکے


امجد عبداللہ، ملکہ ہانسی، پاکستان
بولتی ہاتھ، دیکھتی آنکھیں


پرویز بلوچ، بحرین
رام تیری گنگا میلی


اعجاز احمد، ٹورانٹو
چودھری صاحب۔۔۔۔


حیدر رند، ٹھٹہ
سادی کاغذ پر دستخط کردو


عنبرین بنگش، ٹورانٹو
بڑا شیطان اور چھوٹے شیطان کی ملاقات


علی شاکر، دوحہ
میں دیکھ لوں گا تجھے بھی


وہاب خان، بنوں، پاکستان
خوب گزرے گا جب مل بیٹھیں گے دیوانے دو


شاہدہ اکرم، ابوظہبی
اور کوئی خدمت جناب؟


افضال ملک، راولپنڈی
ہاتھ ہلکا رکھو یار۔۔۔


نعیم الرحمان، دوبئی
حاضر جناب


محمد انور، بارسلونا
اپنی بات سے پھر جاؤ ورنہ ۔۔۔


اظہر اقبال بٹ، شارجہ
پلیز، جھوٹ کو سچ کرکے دکھا۔۔۔


ڈاکٹر عبدالمجید، فیصل آباد
ہُن خوش ایں


محمد شاہد، لاہور
جناں تیری مرضی، نچا بیلیا


محمد عمران، نیوزی لینڈ
ہتھ ملا دلدارہ گل پکی ہو گئی


آصف نذیر، کراچی
یار ڈیوڈ اب تم ہی کچھ کرو


فیصل زرتاشہ، متحدہ عرب امارات
کام کے نہ کاج کے، دشمن اناج کے


مرزا عاصم محمود، گجرات
اونٹ رے اونٹ تیری کونسی کل سیدھی


جاوید احمد، کراچی
جس کی لاٹھی اس کی بھینس


فرحان فہیم الحق، لاہور
بیان بدل دو، وزارت دوں گا


عباس ہامیہ، ہنزہ
دو خون پنے والے


محمد فدا، ٹورانٹو
او یار مشرف! اصل ہتھیار تے صدام ہی سی، انوں تے اساں ٹہا ہی لیا اے


سید نبیل نعیم، سعودی عرب
مُک مکا پہلے کرنا تھا


اسی بارے میں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد