’ممنون حسین ملک کے بارہویں صدر بن گئے‘
پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی کے مطابق غیر حتمی نتائج کے تحت مسلم لیگ نون کے امیدوار ممنون حسین صدارتی انتخاب میں کامیاب ہو کر ملک کے بارہویں صدر منتخب ہوگئے ہیں۔
اس انتخاب میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے ممنون حسین اور تحریکِ انصاف کے جسٹس (ر) وجیہہ الدین مدِمقابل تھے۔
پاکستان کی قومی اسمبلی میں حزبِ اختلاف کی سب سے بڑی جماعت پیپلز پارٹی نے انتخاب کی تاریخ میں تبدیلی کے معاملے پر اس الیکشن کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا تھا۔



