BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 21 February, 2009, 17:30 GMT 22:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فوج کی فائرنگ سے دو ہلاک

فائل فوٹو: سرینگر میں سکیورٹی
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے شمالی قصبہ سوپور میں جامہ تلاشی کے خلاف مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں پر فوج نے فائرنگ کی ہے جس میں دو نوجوان ہلاک جبکہ ایک شدید طور پر زخمی ہوگیا ہے۔

فوج نے معاملہ کی تفتیش شروع کردی ہے تاہم مقامی آبادی سراپا احتجاج بنی ہوئی ہے اور لوگوں نے تب تک لاشیں دفنانے سے انکار کردیا ہے جب تک قصور وار فوجیوں کو سزا نہیں دی جاتی۔

پولیس کی طرف سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ’سوپور کے مضافات میں گنڈ تجر علاقہ کے ایک آستانہ پر سالانہ عرس کے سلسلہ میں ہزاروں لوگ جمع ہوگئے تھے۔ واپسی پر جب لوگ گاڑیوں میں گھروں کو جا رہے تھے تو سوپور کی طرف واپسی پر فوج نےگاڑیوں کی تلاشی شروع کردی۔‘

’تلاشی مہم کے دوران موٹر سائکل سوار پر دو نوجوانوں کو فوج نے روکنا چاہا لیکن وہ فرار ہوگئے۔ اس دوران وہاں پر موجود نوجوانوں کی بڑی تعداد نے تلاشی کی وجہ سے ٹریفک جام کے خلاف احتجاج کیا اور گاڑیوں کی چھتوں پر چڑھ کر فوج کے خلاف اشتعال انگیز نعرے بازی کی۔‘

’فوج نے فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں بُمئی کے رہنے والے محمد امین تانترے اور مسلم پیر سوپور کے رہائشی جاوید احمد کی موت ہوگئی جبکہ فردوس احمد خواجہ نامی نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔‘

فوجی ترجمان ڈی کے کچاریہ نے بی بی سی کو بتایا کہ ’ہم معاملہ کی تفتیش کر رہے ہیں۔‘ اس دوران سوپور میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔ لوگوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آگئی ہے اور لوگوں نے لاشوں کو تب تک نہ دفنانے کا فیصلہ کیا ہے جب تک صوبائی انتظامیہ قصور واروں کے خلاف کاروائی نہیں کرتی۔

واضح رہے کہ صوبے میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس کی مخلوط حکومت بننے کے بعد یہ تیسرا واقعہ ہے جب شمالی کشمیر میں فوج کی فائرنگ میں عام شہریوں کی موت ہوئی ہے۔ اس سے قبل دو واقعات میں دو شہر مارے گئے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد