BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 14 February, 2009, 11:17 GMT 16:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کشمیر: عالمی ہوائی اڈہ کا افتتاح

 کشمیر ہوائی اڈے کا افتتاح کرتے ہوئے سونیا گاندھی
سرینگر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا ایک ارب روپے کی لاگت سے چار سال میں تعمیر کیا گیا ہے۔
ہندوستان کی انتہائی بااثر خاتون اور کانگریس سربراہ سونیا گاندھی نے سنیچر کو سرینگر میں عالمی ہوائی اڈے کا افتتاح کیا۔ انہوں نے دوبئی کے لیے ریاست کی پہلی براہ راست پرواز کو ہری جھنڈی لہرا کر روانہ کیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سونیا گاندھی نے ریاست میں تعمیر و ترقی کی اہمیت بتائی اور کہا کہ پچھلے سال نومبر۔دسمبر میں یہاں ہونے والے پُرامن انتخابات میں لوگوں کی بھاری شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگ ہمارے ساتھ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’یہ الیکشن مسلح شورش پسندوں اور تمام دیگر علیحدگی پسندوں کے لئے ایک سبق ہیں، کیونکہ الیکشن سے ثابت ہوگیا کہ لوگ ہمارے ہی ساتھ ہیں۔ علیحدگی پسندوں کو اب عوام کی بہبود کے لیے قومی دھارے میں شامل ہونا چاہیے۔‘

سونیا گاندھی کی تقریرکا معنی خیز پہلو یہ تھا کہ انہوں نے پاکستان کے خلاف کوئی بات نہیں کی اور نہ ہی گزشتہ روز پاکستانی حکام کی طرف سے ممبئی سازش میں پاکستانی کردار کے اعتراف پر کچھ بولا۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ سونیا چونکہ اپنے پچھلے دوروں کے دوران قومی سلامتی کے حوالے سے پاکستان کو خبردار کرتی رہی ہیں، لہٰذا ان کا اس بار پاکستان کا نام نہ لینا اس بات کا اشارہ ہے کہ حکومت ہند پاکستان کی طرف سے ممبئی حملوں کی تحقیات سے قدرے مطمئن ہے۔

سبق
 یہ الیکشن مسلح شورش پسندوں اور تمام دیگر علیحدگی پسندوں کے لئے ایک سبق ہیں، کیونکہ الیکشن سے ثابت ہوگیا کہ لوگ ہمارے ہی ساتھ ہیں۔ علیحدگی پسندوں کو اب عوام کی بہبود کے لئے قومی دھارے میں شامل ہونا چاہیے
سونیا گاندھی

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پچھلے دو ماہ کے دوران سونیا گاندھی تیسری بار کشمیر آئیں ہیں۔ پچھلے سال تین دسمبر کو انتخابی مہم کے سلسلے میں انہوں نے شمالی کشمیر کے اوڑی قصبہ میں ایک ریلی سے خطاب کے دوران پاکستان کو خبردار کیا تھا کہ وہ ہندوستان کی طرف سے دوستانہ تعلقات کی خواہش کو اس کی کمزوری نہ سمجھے۔

اسی طرح بائیس دسمبر کو جموں کے آر ایس پورہ میں تقریر کی اور پاکستان کو خبردار کیا کہ اگر وہ ’ہمارے ملک میں خون خرابہ کرنے کی سازش میں ملوث ہوا تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔‘

ریاست میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس کی مخلوط حکومت بننے کے بعد سونیا گاندھی کا یہ پہلا دورہ تھا۔

سونیا نے سرینگر سے بارہمولہ کے لئے ریل سروس کا بھی افتتاح کیا۔ ان کے ہمراہ شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر پرفل پٹیل اور ریلوے وزیر لالو پرساد یادو بھی تھے۔

واضح رہے سرینگر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا ایک ارب روپے کی لاگت سے چار سال میں تعمیر کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہاں ایک ساتھ ساڑھے چار سو عالمی مسافروں کے لئے سہولات کا انتظام کیا گیا ہے۔

اسی بارے میں
سب کشمیری مشکوک؟
14 January, 2007 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد