توہین قرآن کی غلط فہمی اور احتجاج | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں حفاظت کے لیے قرانی آیات استعمال کرنے والے سیاح کے خلاف احتجاج اور مظاہرے کیے گئے ہیں۔ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے صحت افزا مقام گلمرگ میں سنیچر کو حالات اس وقت کشیدہ ہوگئے جب مقامی لوگ سکینگ کرنے والے ایک سیاح کے ہیلمٹ پر قرانی آیات دیکھ کر مشتعل ہو گئے۔ پولیس نے پیٹرک رحیم نامی سیاح کو فوراً اپنی تحویل میں لے لیا تاہم دو روز تک گلمرگ اور سرینگر کے مختلف علاقوں میں مظاہروے ہوتے رہے۔ اتوار کی شام صوبے کے مفتی اعظم بشیر الدین نے ایک پریس کانفرنس میں یہ انکشاف کیا کہ پیٹرک نے 'توہین قران' کے ارتکاب پر ندامت کا اظہار کیا ہے اور عوام سے معافی مانگی ہے۔ تاہم گلمرگ کے پولیس افسر محمد عبداللہ نے بی بی سی کو بتایا کہ ، 'پیٹرک دراصل یورپ کے شمالی ملک سویڈن کا باشندہ ہے۔ وہ قطر میں انجینئر تھا اور اسی دوران اس نے ایران کی ایک لڑکی الہام سے شادی کر لی۔ محمد عبداللہ نے بتایا کہ پیٹرک نے تفتیش کے دوران بتایا کہ اس کی بیوی نے اسے خطروں کے پیش نظر قرانی آیات کو ہیلمیٹ پر نقش کرنے کے لیے کہا تھا۔ پیٹرک نے پولیس کو بتایا ہے کہ ایران میں یہ رواج ہے کہ جب کسی پُرخطر سفر پر جاتے ہیں تو قرانی آیات کو حفاظت کی علامت کے طور ساتھ رکھتے ہیں۔ مفتی بشیرالدین نے مطالبہ کیا ہے کہ غیرملکی سیاحوں کو کشمیر آمد اسلام اور قران کے تئیں یہاں کے حساس جذبات سے آگاہ کیا جائے۔ | اسی بارے میں ’قرآن شریف کا نسخہ ضرور لانا‘21 October, 2008 | انڈیا ہیم لتاحافظ قرآن بننے کی کوشش19 June, 2007 | انڈیا روِندر جین کا قرآن کا منظوم ترجمہ09 March, 2007 | انڈیا ’برآمد قرآن مغلیہ دور کا ہے‘08 March, 2007 | انڈیا فیملی پلاننگ کے لیے قرآن سے مدد22 December, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||