باضابطہ جواب نہیں ملا ہے: بھارت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وزیر خارجہ پرنب مکھرجی نے کہا ہے کہ بھارت نے تفتیش کے لیے پاکستان کو جو ڈوسیئر فراہم کیا تھا اس کے بارے میں پاکستان کی طرف سے اسے اب تک کوئی باضابطہ جواب نہیں ملا ہے۔ پرنب مکھرجی نے دلی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے یہ باتیں کہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا: ’ہمیں پاکستانی حکام کی طرف سے باضابطہ طور پر ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ ہمیں جو بھی معلوم ہے وہ آپ کی طرح میڈیا کے ذریعے پتہ چلا ہے۔‘ پرنب مکھرجی کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے جواب دینے کا یہ طریقہ صحیح نہیں ہے۔’ ہم نے انہیں تفصیلات فراہم کی ہیں، ہم ان سے یہ توقع کرتے ہیں کہ وہ اس کی بنیاد پر تفتیش کریں گے اور ہمیں تفتیش کے نتائج سے واقف کریں گے۔ ہمیں ابھی تک سرکاری سطح پر پاکستان سے کوئی جواب نہیں ملا ہے۔‘ بھارتی وزیر خارجہ نے یہ بیان لندن میں پاکستانی ہائی کمِشنر واجد شمش الحسن کے ایک بیان کے جواب میں دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ممبئی ڈوسیئرکے سلسلے میں تفتیش آخری مراحل میں ہے اور اس میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کو ئی ثبوت نہیں ملا ہے۔ واجد شمس الحسن نے کہا تھا کہ تفیش کاروں نے اب تک یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ ممبئی حملے میں پاکسان کی سرزمین استعمال نہيں کی گئی تھی۔ بھارتی پرائیویٹ ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے ساتھ بات چیت میں ہائی کمِشنر واجد شمس الحسن نے کہا تھا کہ ممبئی حملے کی سازش کسی اور جگہ تیار کی گئی ہوگی۔ ان کے مطابق برطانیہ کی سرزمین بھی اس کے لیے استعمال نہیں کی گئی ہے۔ واجد شمس الحسن نے کہا: ’جہاں تک تحقیقات کار اپنے نتیجے پر پہنچے ہیں، پاکستان کی سرزمین کا استعمال نہیں ہوا ہے۔ یہ کوئی اور جگہ ہوسکتی ہے، برطانیہ بھی نہیں۔ یہ دو جگہیں (پاکستان اور برطانیہ) تھیں جن کے بارے میں مجھے تشویش تھی۔‘ | اسی بارے میں ’کارروائی نہیں تو تمام رشتے منقطع‘14 January, 2009 | انڈیا ’پاکستانی ریاست ملوث نہیں‘13 January, 2009 | انڈیا ’پاکستان کے رد عمل میں تضاد ہے‘08 January, 2009 | انڈیا ممبئی کے ثبوت: پاکستان کو کیا دیاگیا؟ 07 January, 2009 | انڈیا ’سنجیدہ تحقیقات کے امکانات معدوم‘06 January, 2009 | انڈیا پاکستان کو ثبوت سونپ دیئے05 January, 2009 | انڈیا حملوں میں’حکومتی عناصر کا ہاتھ‘04 January, 2009 | انڈیا بہار کے گاؤں کا نام ’پاکستان‘02 January, 2009 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||