اسمبلی انتخابات، ووٹوں کی گنتی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے نتائج پیر کی دوپہر تک مل جانے کا امکان ہے جن سے پارلیمانی انتخابات سے قبل ووٹروں کے موڈ کا اندازہ ہوگا۔ کشمیر میں ابھی انتخابی عمل جاری ہے اور وہاں ووٹوں کی گنتی 28 دسمبرکو کی جائے گی۔ مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، راجستھان، دلی اور میزورم کی اسمبلیوں کے لیے ووٹوں کی گنتی صبح آٹھ بجے سے شروع ہوگئی ہے۔ سبھی ریاستوں میں ایلکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کیے جانے کی وجہ سے شام تک صورتحال بالکل واضح ہوجائے گی۔ مدھیہ پردیش میں دو سو تیس میں سے دو سو انتیس سیٹوں پر گنتی ہوگی۔ ایک حلقے میں بی جےپی کے امیدوار کو قتل کر دیے جانے کی وجہ سے انتخاب ملتوی کر دیا گیا ہے۔ مبصرین کی نگاہیں راجستھان، چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش پر ٹکی ہوئی ہیں جہاں بی جے پی کی حکومتیں ہیں۔ میزورم کو چھوڑ کر سبھی ریاستوں میں اصل مقابلہ بی جےپی اور کانگریس کے درمیان ہے۔ دلی میں وزیر اعلی شیلا دیکشت کو امید ہے کہ وہ لگاتار تیسری مرتبہ چناؤ جیت جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق دلی میں کانگریس کے کامیاب ہونے کی صورت میں ان کا پھر وزیر اعلی بننا طے ہے۔ بی جے پی کا کہنا ہے کہ یہ الیکشن عام انتخابات کے سیمی فائنل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ | اسی بارے میں چھتیسگڑھ، پولنگ کےدوران تشدد14 November, 2008 | انڈیا چھتیس گڑھ میں جمعہ سے پولنگ 13 November, 2008 | انڈیا پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخاب14 October, 2008 | انڈیا کشمیر، انتخابات میں تاخیر کیوں؟15 October, 2008 | انڈیا یوپی انتخابات: مسلم ووٹرز کا المیہ14 April, 2007 | انڈیا اتر پردیش میں انتخابات شروع13 March, 2007 | انڈیا انتخابات میں کانگریس کو دھچکا27 February, 2007 | انڈیا یہ الیکشن آسان نہیں: عمرعبداللہ22 October, 2008 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||