پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخاب | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی پانچ ریاستوں میں انتخابی شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ چیف الیکشن کمیشنر این گوپالاسوامی کے مطابق راجستھان، مدھیہ پردیش، دلی، میزورم اور چھتیس گڑھ میں انتخابی عمل نومبر سے شروع ہوجائے گا۔ پولنگ مرحلہ وار کرائی جائےگی اور چودہ نومبر کو شروع ہوکر چار نومبر کو ختم ہوگی۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھی انتخابات ہونے ہیں لیکن اس بارے میں کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ آئندہ برس کے اوائل میں پارلیمانی انتخابات بھی ہونے ہیں اور تجزیہ نگاروں کے مطابق اسمبلی انتخابات کے نتائج سے کافی حد تک یہ اندازہ ہو جائے گا کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کشمیر کے انتخابات کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ چھتیس گڑھ میں چودہ نومبر اور بیس نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ دلی اور شمال مشرقی ریاست میزورم میں انتیس نومبر کو پولنگ ہوگی۔ ان انتخابات میں سب سے زیادہ توجہ مدھیہ پردیش اور راجستھان پر ہوگی جہاں پولنگ بالترتیب پچیس نومبر اور چار دسمبر کو ہوگی۔ تمام ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی آٹھ دسمبر کو ہوگی اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کی وجہ سے چند ہی گھنٹوں میں نتائج حاصل ہوجائیں گے۔ | اسی بارے میں سرینگر: انتخابی بائیکاٹ کی اپیل07 September, 2008 | انڈیا اگر حکومت گر گئی تو کیا ہوگا؟21 July, 2008 | انڈیا ناناوتی کی رپورٹ نمبر ون28 September, 2008 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||