BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 02 December, 2008, 11:26 GMT 16:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ننھی شیتل اور اس کی ماں کا درد

شیتل
شیتل کے والد شدت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں
تین ماہ کی شیتل جے جے ہسپتال میں بچوں کے وارڈ میں ماں کے لیے بلک رہی ہے اور ماں سنیتا اپنی بچی کو دودھ پلانے کے لیے۔ وارڈ میں موجود ہر ماں شیتل کی دیکھ بھال کر رہی ہے لیکن بچی کا بلکنا بند نہیں ہورہا ہے۔

شیتل کے بایئں ہاتھ میں گولی کے چھرے لگے تھے جسے آپریشن کے بعد ڈاکٹر سرجن نتین ڈھینڈے نے نکال دیا۔ ڈاکٹر کے مطابق شیتل کے سر کے عقبی حصے میں بھی چھوٹا سا زخم ہے لیکن سر کے سٹی سکین کے بعد پتہ چلا کہ سر میں چھرا نہیں ہے بلکہ سر کے اس حصے کو وہ چھو کر نکل گیا۔

عورتوں کے وارڈ میں بھرتی شیتل کی ماں بیس سالہ سنیتا یادو کے سینے میں گولی لگی تھی۔

سنیتا بتاتی ہیں کہ 26 نومبر کی رات وہ سب سٹیشن کے پلیٹ فارم پر لیٹے تھے۔ بچی کو بھی انہوں نے زمین پر لٹا دیا تھا۔ان کا بھائی سنتوش یادو اور شوہر اوپیندر یادو بھی وہیں لیٹے تھے۔ وہ سب مہانگری ایکسپریس سے گورکھپور جانے والے تھے۔

سنیتا دیوریہ کی رہنے والی ہیں۔ سنیتا کے مطابق رات جب فائرنگ شروع ہوئی تو گولیاں ان کے سینے میں لگیں وہ خون میں نہا گئی تھیں۔ بچی کو گود میں اٹھا کر بھگانے لگی۔انہیں پتہ نہیں کہ کون کہاں گیا۔انہیں بچی کی فکر تھی۔

بھاگتے بھاگتے وہ تھک کر گر پڑیں اور بے ہوش ہو گئیں ۔آنکھ کھلی تو وہ ہسپتال میں تھیں لیکن ان کے پاس نہ تو ان کی بچی اور نہ شوہر۔

سنیتا کو دوسرے روز پتہ چلا کہ ان کے شوہر کی موت واقع ہو چکی ہے اور ان کی بچی بھی زخمی ہے۔

شیتل کی ماں سینتا بھی حملوے میں زخمی ہوئی ہیں

سنیتا کے شوہر اوپیندر ممبئی میں بامبے گلاس نامی کمپنی میں کیشیئر تھے۔اب سنیتا کے باپ فوجدار یادو گاؤں سے اسے لینے ممبئی آئے ہیں۔اب میری بچی یہاں کیسے رہے گی اس لیے میں اسے اپنے ساتھ گاؤں لے جاؤں گا۔

اسی وارڈ میں سولہ سالہ حنا اپنے بستر پر لیٹی ہے۔اس کے سینے میں کانچ کے ٹکڑے گھس گئے ہیں۔ہاتھ اور پیر میں بھی زخمی ہے۔حنا کا آپریشن ہو چکا ہے لیکن اگر کانچ کے کچھ ٹکڑے ابھی بھی نہیں نکالے جا سکے۔حنا کو یہ زخم مجگاؤں میں ٹیکسی میں بم پھٹنے کی وجہ سے لگے ہیں۔وہ وہیں ایکتا نگر میں اپنے گھر سے باہر رات کا کھانا کھانے کے بعد بیٹھی تھی کہ زوردار آواز آئی۔ اس کے بعد کیا ہوا اسے پتہ نہیں کیونکہ وہ بے ہوش ہو گئی تھی۔

کسی نے حنا سے کہہ دیا ہے کہ اگر کانچ کے ٹکڑے اسی طرح اس کے ہاتھ میں پیوست رہیں گے تو اس کا ہاتھ کاٹنا پڑے گا اور اسی بات سے اس کے آنسو نہیں تھم رہے۔

عورتوں کے اس وارڈ میں بیس خواتین زیر علاج ہیں۔ان کا مذہب ان کی ذات سب کچھ الگ ہے لیکن ان کا دکھ مشترک ہے اور ایک سوال کہ آخر ہمارا قصور کیا تھا؟

تاج ہوٹل(فائل فوٹو)’موت کا بلاوا تھا‘
اخلاق اسی روز نوکری ڈھونڈتے ممبئی آیا تھا
وہ ساٹھ گھنٹے ۔ ۔
جب ممبئی کی روح یرغمال بنی ہوئی تھی
تاج کے کبوتر۔۔۔
تاج ہوٹل پر کارروائی میں کبوتروں پر کیا بیتی؟
تاج ہوٹل(فائل فوٹو)وڈیو اور تصاویر
ممبئی میں حملے کی تصاویر اور وڈیو جھلکیاں
 وزیر داخلہ آر آر پاٹل دھماکے، ماہی گیر
’ریاستی وزیر داخلہ آر آر پاٹل کو آگاہی تھی‘
وار زون ناری من۔۔
ناری من ہاؤس: رہائشیوں پر کیاگزی
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد