BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 04 August, 2008, 10:29 GMT 15:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جموں میں کشیدگی، دو ہلاک

جموں (فائل فوٹو)
جموں، سامبھا، ادھمپور، راجوری اور کتھوا میں صبح میں کچھ نرمی کے ساتھ پیر کو بھی کرفیو جاری ہے
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں امرناتھ شرائن بورڈ کی زمین کے تنازع پر جموں خطے میں پولیس فائرنگ ميں مزید دو افراد کی ہلاکت کے سبب حالات نہایت کشیدہ ہوگیے ہيں۔

واضح رہے کہ زمین کے تنازع پر جموں خطے میں گذشتہ بارہ دنوں سے جاری مظاہروں ميں متعدد افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہيں۔

جموں خطے میں جموں، سامبھا، ادھمپور، راجوری اور کتھوا میں سنیچر سے ہی کرفیو نافذ ہے اور کرفیو کے موثر نفاذ کے لیے بڑی تعداد ميں فوج کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ پھر بھی سامبھا ميں بڑی تعداد میں مظاہرین کرفیو کی خلاف وزری کرتے ہوئے گھروں سے باہر آگیے۔ جس کے بعد پولیس اور مظاہرین کے درمیان زبردست چھڑپ ہوئی۔اور اسی دوران پولیس نے فائرنگ کی جس میں دو مظاہرین ہلاک ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس تصادم میں 15 پولیس اہلکار سمیت دو درجن افراد زخمی ہوئے ہيں۔

پیر کو احتجاجی مظاہروں ميں سرکاری ڈاکٹروں نے بھی حصہ لیا۔ جموں ميں ڈاکٹر اجتماعی چھٹی پر چلے گئے ہیں اور شرائن بورڈ کے لیے زمین حاصل کرنے کی تحریک میں شامل ہوگئے ہيں۔

بعض دیہی علاقوں سے احتجاج کی خبریں ملی ہيں۔ سنیچر کو جموں خطے میں حالات بگڑنے کے سبب فوج کو طلب کیا گیا تھا۔

 صوبے کی مقامی سیاسی جماعت پینتھر پارٹی کے صدر پرفیسر بھیم سنگھ بھی شرائن بورڈ کو زمین واپس دلانے کی حمایت میں پیر سے بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے

سنیچر سے ہی موبائل فون پر شارٹ میسیجنگ سروس یعنی ایس ایم ایس کی خدمات معطل ہیں۔ ٹیلی فون کمپنی بھارت سنچار نگم لیمیٹڈ کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ صوبائی حکام کے کہنے پر ایس ایم ایس کی ترسیل بند کردی گئي۔ واضح رہے کہ مظاہرین کو مشتعل کرنے میں ایس ایم ایس کا بھی استعمال کیا جا رہا تھا۔

ادھر صوبے کی مقامی سیاسی جماعت پینتھر پارٹی کے صدر پرفیسر بھیم سنگھ بھی شرائن بورڈ کو زمین واپس دلانے کی حمایت میں پیر سے بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے۔

جموں خطے میں گزشتہ بارہ دن سے زمین واپس لیے جانے کے خلاف مسلسل مظاہرے ہو رہے ہيں۔ مظاہروں کا انعقاد امرناتھ شرائن بورڈ کے لیے زمین کا مطالبہ کرنے والی تنظیم امرناتھ یاترا سنگھرش سمیتی کر رہی ہے۔

امرناتھ سنگھرش سمیتی تقریباً تیس سماجی اور مذہبی تنظیموں پر مشتمل ہے۔اس تنظیم میں بھاریتہ جنتا پارٹی بھی شامل ہے۔ ان کا مقصد شرائن بورڈ سے واپس لی گئی زمین کو دوبارہ حاصل کرنا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد